زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موٹے اناج  کی پیداوار

Posted On: 19 JUL 2022 6:41PM by PIB Delhi

زراعت اورکسانوں کے بہبود کےمرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  2016-17 میں موٹے اناج کی پیداوار میں  اضافہ درج کیا گیا ۔ یہ اضافہ 2016-17 میں  276.5لاکھ ٹن سے بڑھ کر 2021-22 میں 347.7 لاکھ ٹن  ہوا ہے ۔ حکومت مکئی اور جو جیسے موٹے اناج کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے نیشنل فوڈ سیکورٹی مشن –موٹے اناج کے تحت  موٹے اناج کو فروغ دینے کا پروگرام نافذ کررہی ہے۔ مکئی کو فروغ دینے کا پروگرام 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر ا نتظام علاقوں کے 237 اضلاع میں نافذ کیا جا رہا ہے ، اور جو کے فروغ کا پروگرام 4 ریاستوں کے 39 اضلاع میں  نافذ کیا جارہا ہے۔ اسکے علاوہ50 سے 100 کلو میٹر کے علاقے میں راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا کے تحت مکئی کے فروغ کا پروگرام شروع کرنے کے لئے ریاستیں نرم پالیسی اختیار کریں گی تاکہ  مکئی کو ایتھنول کی پیداوار کےلئے فیڈ اسٹاک کے طور پر استعمال کیا جاسکے ۔ گزشتہ چار سال کے دوران موٹے اناج (مکئی اور جو) کی پیداوار حسب ذیل رہی :

 

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22*

293.5

304.9

333.1

347.7

 

*تیسرے پیشگی تخمینے 2021-22 کے مطابق

حکومت ہند کی زراعت اورکسانوں کی بہبودکی وزارت کے  زرعی اور کسانوں کے بہبود کا محکمہ  حسب ذیل اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کرتاہے تاکہ صنعت کاری کی ترقی اور دیگر متعلقہ صنعتوں اورزراعت کے لئے نوجوانوں کو راغب کیا جاسکے۔

  1. زرعی کلینک اورزرعی کاروباری مراکز کا قیام ۔
  2. خواتین کسانوںسمیت کسانوں اوردیہی نوجوانوں کے لئے  ہنرمندی کے تربیت کے پروگرام (کم سے کم 200 گھنٹے کی مدت)
  3. دیہی نوجوانوں کی ہنرمندی کی تربیت
  4. زرعی میکنائزیشن سے متعلق ذیلی مشن
  5. زرعی اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لئے زراعت اور متعلقہ سیکٹرس کومتحرک کرنے کے لئے  منافع بخش طریقہ کار
  6. توثیق شدہ زرعی مشیر / توسیع شدہ مویشیوں کے مشیر  سےمتعلق پروگرام
  7. منیجمنٹ (زرعی کاروباری منیجمنٹ) میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما

زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل کے ذریعہ زرعی تحقیق اورتعلیم کا محکمہ  حسب ذیل اسکیمیں اورپروگرام نافذ کرتاہے تاکہ صنعت کاری کے فروغ کے لئے  اور زراعت اور دیگر متعلقہ صنعتوں کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو راغب کیا جاسکے ۔

  1. کرشی وگیان کیندروں کے ذریعہ ٹکنالوجی کاجائزہ اور اسکی اپلیکیشن اورصلاحیت کو فروغ دینے کےسلسلے میں مظاہرہ
  2. زراعت میں نوجوانوں کو راغب کرنا اورانہیں زراعت کےسلسلےمیں  برقراررکھنا

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری  کی وزارت ان نوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ کے لئےخصوصی اقدامات کرتی ہے جو اپرنٹس شپ پروگراموں، اسکولوں ا وراعلی تعلیمی اداروں میں پیشہ ورانہ  تربیتی کورسیز کے لئے زرعی سیکٹر میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں ۔ زرعی اسکل کونسل ا ٓف ا نڈیا کے ذریعہ مختلف اقدامات نافذ کئے گئے ہیں۔ ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کی وزارت کے تحت ایک  ذیلی ادارہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے ۔

  1. صنعت کاری کی تربیت
  2. اپرینٹس شپ پروگرام
  3. اسکولی تعلیم کو پیشہ ور بنانا
  4. اعلی تعلیم  (یو جی سی) سے ملحق کالجز کو پیشہ ور بنانا

بینک اور قرض دینے والے ادارے  پردھان منتری فارمولائزیشن آف مائکرو انٹرپرائزیز، فارمرپروڈیوسر آرگنائزیشن اپنی مدد آپ  گروپ(ایس ایچ جیز) کے تحت ویلیو ایڈیشن صنعت کاری ، زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ، کسان قرض کارڈ کے ذریعہ فصل کےلئےقرض، بنیادی ڈھانچے کی تشکیل جیسی زرعی اور متعلقہ سیکٹروں کی مختلف سرگرمیو ں کے نوجوانوں سمیت کسانوں  کو قرض فراہم کرتے ہیں ۔ 2022-23 کے دوران حکومت نے زرعی قرض نشانےمیں اضافہ کیا ہے ۔ پہلے یہ قرض کانشانہ 16.50  لاکھ کروڑ روپئے تھا جو  2021-22 دوران بڑھ کر 18 لاکھ کروڑ ہوگیا۔

 

**********

 

 

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:7801


(Release ID: 1842928) Visitor Counter : 136


Read this release in: English