امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز- ریاستوں کےتعلقات

Posted On: 19 JUL 2022 6:35PM by PIB Delhi

آئین کی دفعہ 263  کے تحت قائم شدہ بین -ریاستی کونسل کو اس طرح کے موضوعات کی تحقیقات  کرنے اور ان پر  تبادلہ خیال کرنے کے فرائض سپرد کئے گئے ہیں، جن میں کچھ  یا  تمام ریاستیں یا  مرکز کے زیر انتظام اور  ایک یا  زیادہ ریاستیں یکساں  دلچسپی رکھتی ہیں۔ اسے  ان موضوعات کے ضمن میں پالیسی کا  بہتر تال میل اور کارروائی کے لئے سفارشات کرنے ، اور  ریاستوں کے مفاد عامہ کے اسی  طرح کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال  کرنے  کا کام سونپا گیا ہے۔

15اکتوبر 1996  کو  منعقدہ  بین -ریاستی کونسل کی دوسری میٹنگ میں ، آئی ایس سی نے  وزیر داخلہ کی  صدارت کے تحت  ایک قائمہ کمیٹی  قائم کی ہے، جسے  کونسل کے ذریعہ   غور کرنے کے لئے  مسلسل صلاح ومشورہ کرنے  اور معاملات پر عمل در آمد کرنے کا کام دیا گیا ہے۔

ریاستوں کی تنظیم نو کے قانون 1956  کی  گنجائش کے تحت  وضع کردہ پانچ علاقائی  کونسلیں ، بین ریاستی اور علاقائی معاملات  کو حل کرنے، متوازن سماجی و اقتصادی علاقائی ترقی  اور  مرکز -  ریاستی تعلقات کو  خوشگوار بنانے کے لئے   ہر ایک زون میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو میٹنگ کے لئے ماحول بھی فراہم کرتی ہے۔

آئی ایس سی اور  زونل کونسل مختلف معاملات سے متعلق  مرکز -  ریاست تعاون کے لئے ایک مستحکم طریقہ کار  فراہم کرتی ہے، جس میں کلیدی  سماجی، اقتصادی منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچہ، سکیورٹی ، ماحول،  بین ریاستی نقل وحمل اور  دیگر  معاملات شامل ہیں، جنہیں شمولیاتی  اور  مساوی پیش رفت اور  پائیدار  ترقی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ حالیہ دونوں میں زونل کونسلوں کی میٹنگوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ  سامنے آیا ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں میں، آئی ایس سی  کی قائمہ کمیٹی کی تین میٹنگیں، زونل کونسلوں کی  12 میٹنگیں اور  ان کی قائمہ کمیٹیوں کی  13  میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں بین ریاستی  اور  مرکز -  ریاستی  معاملات  پر  تبادلہ خیال کیا اور  اس طرح کے بہت سے معاملات کو حل کیا گیا۔

اچھی حکمرانی  اور  شہریوں کی بہبود کے لئے مختلف اسکیموں اور  پروگراموں کے نفاذ کے لئے بہترین  طریقہ کار  قائم ہیں۔

یہ بات میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-7804


(Release ID: 1842927)
Read this release in: English