بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مال بردار جہازوں کی نقل و حرکت سنبھالنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے اقدامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 JUL 2022 5:41PM by PIB Delhi
بڑی بندرگاہوں کی مال بردار جہازوں کی نقل و حرکت سنبھالنے کی صلاحیت 2021-2020 میں سالانہ 1560.61 ملین ٹن سے بڑھ کر 2022-2021 میں سالانہ 1597.59 ملین ٹن ہو گئی ہے۔ غیر اہم بندرگاہوں کی یہ صلاحیت پچھلے دو برسوں میں یکساں رہی،یعنی سالانہ 1002.24 ملین ٹن جو یہ دیکھتے ہوئے کہ 2022-2021 میں صلاحیت کا استعمال 59.73 فیصد تھا، مال بردار جہازوں کی نقل و حرکت کو سنبھالنے کے لئے کافی ہے۔
بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور بڑی بندرگاہوں کی صلاحیت میں اضافہ ایک مسلسل عمل ہے۔ اس میں نئی برتھوں اور ٹرمینلز کی تعمیر، موجودہ برتھوں اور ٹرمینلز کی میکانائزیشن، بڑے جہازوں کو متوجہ کرنے کی خاطر ڈرافٹ کو گہرا کرنے کے لئے کیپٹل ڈریجنگ، سڑک اور ریل رابطے کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔ بڑی بندرگاہوں کی اپ گریڈیشن اور صلاحیت میں اضافہ کے سلسلے میں پچھلے پانچ برسوں میں متعدد پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مال بردار جہازوں کی نقل و حرکت سنبھالنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے پروگراموں کے لئے جاری کردہ/ مختص کردہ/ خرچ کئے جانے والے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
بندرگاہوں کے نام
|
سرمایہ کاری (کروڑ روپے میں)
|
|
شیاما پرساد مکھرجی پورٹ کولکتہ
|
1113.62
|
|
پردیپ پورٹ
|
3568.51
|
|
وشاکھاپٹنم پورٹ
|
1759.56
|
|
کاماراجر پورٹ
|
6,221.36
|
|
چنئی پورٹ
|
105.40
|
|
وی او چدمبرانر پورٹ
|
1317.94
|
|
کوچین پورٹ
|
279.19
|
|
نیو منگلور پورٹ
|
563.46
|
|
مرموگاؤ پورٹ
|
0.00
|
|
ممبئی پورٹ
|
815.33
|
|
جواہر لال نہرو پورٹ
|
2846.45
|
|
دین دیال پورٹ
|
389.10
|
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No:7773
ش ح۔رف۔س ا
(ریلیز آئی ڈی: 1842908)
وزیٹر کاؤنٹر : 106