سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
اٹل وایو ابھیودے یوجنا
Posted On:
19 JUL 2022 4:27PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں کے گھروں (اولڈ ایج ہومز) کو چلانے اور دیکھ بھال کے لیے گرانٹس کی شکل میں تنفیذی ایجنسیوں (آئی اے) مثلاً غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)، بزرگ شہریوں کے لئے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کے تحت رجسٹرڈ سوسائٹیز/ٹرسٹ/پنچایتی راج ادارے(پی آر آئیز)/شہری مقامی باڈیز (یو ایل بیز) وغیرہ، جو اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کا ایک جزو ہے، کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔
محکمہ نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے درخواستیں ای-انودان پورٹل (https://grants-msje.gov.in) کے ذریعے طلب کرتا ہے۔ مالی امداد (جی آئی اے) متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کی سفارش کی بنیاد پر پروجیکٹوں کو فراہم کی جاتی ہے، جو محکمہ کے پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ سے موصول ہونے والی تسلی بخش معائنہ رپورٹ اور اسکیم کے دیگر شرائط و ضوابط کو پورا کرنے کے ساتھ مشروط ہے۔
بزرگ شہریوں کے گھروں کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے گرانٹ ان این جی اوز کو بھی فراہم کی جاتی ہے جن کی اپنی زمین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 7780)
(Release ID: 1842863)