بجلی کی وزارت

توانائی کی وزارت کی جانب سے قابل تجدید توانائی کے اہمیت کے حامل  پروگراموں میں تیزی لانے کے لئے ’گرین انرجی اوپن ایکسیس‘ کے ضابطوں کا اعلان


عام صارفین کو مناسب نرخوں پر ماحول دوست بجلی حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے انتظامات

Posted On: 19 JUL 2022 5:38PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت نے 06.06.2022 کو بجلی (گرین انرجی اوپن ایکسیس کے ذریعے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے) کے ضابطوں مجریہ 2022 کا اعلان کیا۔ ملک میں قابل تجدید توانائی کے پروگراموں میں مزید تیزی لانے کے لئے سستی، قابل اعتماد، پائیدار اور ماحول دوست توانائی تک سب کی رسائی کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ کراس سبسڈی سرچارج، اضافی سرچارج، اسٹینڈ بائی چارج کے لئے اوپن ایکسیس ٹرانزیکشن کی حد کو 1 میگاواٹ سے گھٹا کر 100 کلو واٹ کرنا اور عام صارفین کو مناسب نرخوں پر ماحول دوست بجلی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔ مزید یہ کہ یہ ضابطے چونکہ  اُن دیگر مسائل کو بھی حل کرتے ہیں جو کھلی رسائی کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اس لئے عام صارفین اب قابل تجدید توانائی کی بجلی تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

گرین انرجی اوپن ایکسیس سے عام صارفین کے حق میں فوائد اور نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

الف) یہ ضابطے ماحول دوست توانائی بشمول توانائی پلانٹوں کے فضلے پیدا کی جانے والی توانائی کی پیداوار، خریداری اور استعمال کو فروغ دینے کے لئے نوٹیفائی کئے گئے ہیں۔

ب) کسی بھی صارف کو گرین اوپن ایکسیس کی اجازت ہے اور ماحول دوست توانائی کے لئے اوپن ایکسیس ٹرانزیکشن کی حد  ایک  میگاواٹ سے کم کر کے 100 کلو واٹ کر دی گئی ہے تاکہ چھوٹے صارفین بھی کھلی رسائی کے ذریعے قابل تجدید بجلی خرید سکیں۔

ج) صارفین تقسیم کاروں سے ماحول دوست بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کرنے کے مجاز ہیں۔

تقسیم کار ماحول دوست بجلی کی خریداری اور اہل صارفین کو فراہمی کے پابند ہوں گے۔

د) یہ ضابطے کھلی رسائی کی منظوری دینے کے مجموعی عمل کو بھی ہموار کریں گے۔

درخواست میں یکسانیت اور شفافیت لانے کے علاوہ قومی پورٹل کے ذریعے کھلی رسائی کی منظوری کے ساتھ وقت کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گرین اوپن ایکسیس کی منظوری 15 دنوں میں دی جانی ہے ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ اسے منظور کر لیا گیا ہے۔

ہ) تجارتی اور صنعتی صارفین کو رضاکارانہ طور پر ماحول دوست بجلی خریدنے کی اجازت ہے۔

و) گرین انرجی اوپن ایکسیس کنزیومر پر لگائے جانے والے اوپن ایکسس چارجز کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں ٹرانسمیشن چارجز، وہیلنگ چارجز، کراس سبسڈی سرچارج اور اسٹینڈ بائی چارجز شامل ہیں۔ کراس سبسڈی سرچارج میں اضافے کے ساتھ ساتھ اضافی سرچارج کو ہٹانے پر پابندی صارفین کو ماحول دوست ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔

ز) تقسیم کے لائسنس رکھنے والوں کے علاقے میں تمام ذمہ دار اداروں پر یکساں قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری (آر پی او) ہوگیم اس ذمہ داری کی تکمیل کے لئے گرین ہائیڈروجن/گرین امونیا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ح) اُن صارفین کو گرین سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جو ماحول دوست بجلی استعمال کرتے ہیں۔

الیکٹریسیٹی ایکٹ مجریہ 2003 کے مطابق شرحوں کا تعین متعلقہ کمیشن کرتا ہے۔ اس کے مطابق ماحول دوست توانائی کی شرحوں کا تعین مناسب کمیشن کرے گا جو قابل تجدید توانائی کی اوسط جمع کردہ بجلی کی خریداری کی لاگت، ممکنہ کراس سبسڈی چارجز اور سروس چارجز  پر مشتمل ہوگا جو کہ صارفین کو ماحول دوست توانائی فراہم کرنے کے لئے تقسیم کا لائسنس رکھنے والے کی محتاط لاگت کا احاطہ کرتے ہیں۔ بجلی کی وزارت نے ان ضابطوں کے تحت قابل تجدید توانائی کے لئے سنگل ونڈو گرین انرجی اوپن ایکسس سسٹم قائم کرنے اور چلانے کی خاطر 08 جولائی 2022 کو نوٹیفکیشن کے ذریعے پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن (پوسوکو) کو مرکزی نوڈل ایجنسی کے طور پر نوٹیفائی کیا۔ نیشنل پورٹل ملک بھر کے صارفین کو خدمات پر مامور ہو گا۔

یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No:7772

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1842857) Visitor Counter : 248


Read this release in: English