بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں کی ترقی

Posted On: 19 JUL 2022 5:43PM by PIB Delhi

نئی بڑی بندرگاہوں کا  قیام اور اہم اور بڑی بندرگاہوں کا انتظامی کنٹرول مرکزی حکومت کے پاس ہوتا ہے۔ جو بندرگاہیں بڑی نہیں ہیں ان کا انتظامی کنٹرول متعلقہ ریاستی حکومت کے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔ میجر پورٹ اتھارٹی ایکٹ 2021 کی دفعات کے مطابق میجر پورٹس کے بورڈز کو یہ اختیارحاصل ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے فروغ کے لئے قاعدے اور ضابطے وضع کریں۔ مستقبل کی ضروریات کو دھیان میں رکھتے ہوئے میجر پورٹس اپنے یہاں صلاحیت اور کارکردگی بڑھانے کے لئے برتھ ، ٹرمنل، آئل جیٹی وغیرہ کو فروغ دے رہے ہیں۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے مالی سال 25-2024 تک 42300 کروڑ روپے کی لاگت والے 81 پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی ) پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے جو بڑی بندرگاہوں میں برتھ، ٹرمنل ، آئل جیٹی وغیرہ کے فروغ کےلئے ہیں۔ مارچ 2022 تک ملک میں بڑی بندرگاہوں کی صلاحیت 1598 ایم ٹی پی ای تھی جبکہ بڑی بندرگاہوں نے مالی سال 22-2021 کے دوران 720 ایم ٹی ٹریفک ہینڈل کیا۔

یہ اطلاع بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

U.No:7774

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1842856) Visitor Counter : 135


Read this release in: English