صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تپ دق کے خاتمےکا قومی پروگرام


عالمی ادارہ صحت کی گلوبل ٹی بی رپورٹ 2021 کے مطابق ، ہندوستان میں ٹی بی کے واقعات 2015 میں 217/لاکھ آبادی سے کم ہو کر 2020 میں 188/لاکھ آبادی رہ گئے ہیں

کمیونٹی کے قریب اسکریننگ اور علاج کی خدمات کو غیر مرکزی بنانے کے لیے آیوشمان بھارت- صحت اور تندرستی کے مراکز کے ساتھ مربوط خدمات

Posted On: 19 JUL 2022 5:56PM by PIB Delhi

حکومت نے قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت تپ دق کے خاتمے کےقومی پروگرام (این ٹی ای پی) کو نافذ کیا ہے۔ 2025 تک تپ دق سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ، عالمی اہداف سے پانچ سال پہلے، پروگرام نے مندرجہ ذیل مقاصد کے ساتھ ایک نیشنل اسٹریٹجک پلان نافذ کیا ہے:-

 

    تپ دق کے مریضوں کی جلد تشخیص، معیاری یقینی ادویات اور علاج کے طریقہ کار کے ساتھ فوری علاج۔

    نجی شعبے میں دیکھ بھال کے متلاشی مریضوں کے ساتھ رابطہ کرنا۔

    روک تھام کی حکمت عملی جس میں فعال کیس کی تلاش اور زیادہ خطرہ / کمزور آبادی میں رابطے کا پتہ لگانا شامل ہے۔

    فضائی انفیکشن کنٹرول

    سماجی تعین کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے کثیر شعبہ جاتی ردعمل

حکومت نے ایس ڈی جی  کے اہداف کو حاصل کرنے کی طرف مسلسل پیش رفت کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی گلوبل ٹی بی رپورٹ، 2021 کے مطابق، ہندوستان میں تپ دق کے معاملے 2015 میں 217/لاکھ آبادی سے کم ہو کر 2020 میں 188/لاکھ آبادی رہ گئے ہیں۔

ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص اور مکمل علاج کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے دیگر اقدامات درج ذیل ہیں:

    زیادہ بوجھ والے علاقوں میں ہدفی مداخلتوں کے لیے ریاست اور ضلع کا مخصوص اسٹریٹجک منصوبہ۔

    ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات اور تشخیصی ادویات کی فراہمی بشمول منشیات کے خلاف مزاحمت کرنے والی ٹی بی۔

    کلیدی کمزور اور  آبادی میں بیمار فعال تپ دق کے معاملے تلاش کرنے کی مہم۔

    کمیونٹی کے قریب اسکریننگ اور علاج کی خدمات کو غیر مرکزی  بنانے کے لیے آیوشمان بھارت- صحت اور تندرستی کے مراکز کے ساتھ انضمام۔

    پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت بشمول ٹی بی کیسز کی اطلاع اور انتظام کے لیے مراعات۔

    مالیکیولر ڈائیگنوسٹک لیبارٹریوں کو ذیلی ضلع کی سطح تک بڑھانا۔

    ٹی بی کے مریضوں کے لیے غذائی امداد کے لیے نکشے پوشن یوجنا ۔

    کمیونٹی بیداری بڑھانے اور صحت کی تلاش میں رویے کو بہتر بنانے کے لیے آئی ای سی  مہموں کو تیز کر دیا ہے۔

    متعلقہ  وزارتوں کی شمولیت کے ساتھ کثیر شعبہ جاتی ردعمل۔

    ٹی بی سے بچاؤ کے علاج کو پلمونری ٹی بی کے رابطوں تک بڑھا نا۔

    ٹی بی کے مطلع شدہ معاملوں  کو ویب پر مبنی پورٹل نکشے کے ذریعے ٹریک کیا جاتا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی  مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

 

 

*****

ش ح ۔ا م۔

U:7789


(Release ID: 1842852) Visitor Counter : 151


Read this release in: English