جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
حکومت ہند کی جانت سے سبز توانائی کے شعبہ میں مواقع بڑھانے کےلئے کئے گئے اقدامات
Posted On:
19 JUL 2022 5:46PM by PIB Delhi
وزارت اپنے انسانی وسائل کی ترقی کے پروگرام کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قابل اور ہنر مند افرادی قوت تیار کر رہی ہے۔ پروگرام کے اہم اجزا درج ذیل ہیں:
ایم این آر ای کی طرف سے ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے اور شمسی توانائی کے منصوبوں کی تنصیب، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے 2015 میں سوریا مترا اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (سولر پی وی ٹیکنیشن ٹریننگ) شروع کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر اس پروگرام کے تحت شروع سے لے کر مئی 2022 تک 51331 سوریا متروں کو تربیت دی گئی تھی جن میں سے 26967 سوری متروں کو روزگار ملا۔
وزارت نے چھوٹے ہائیڈرو پاور پلانٹ کے تکنیکی ماہرین کو چھوٹے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تنصیب، آپریشن، مرمت اور دیکھ بھال کے لیے تربیت دینے کے لیے جل اورجا متر ااسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے۔
ونڈ پاور پروجیکٹوں کی دیکھ بھال کے لیے ہنر مند اور تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے وایو مترا اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام(وی ایس ڈی پی )(فیز-1) شروع کیا گیا ہے۔
قابل تجدید توانائی کے مختلف پہلوؤں پر قلیل مدتی تربیتی کورس شروع کرنے کے لیے تعلیمی، تربیتی تنظیموں اور این جی اوز کو ، خاص طور پر قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے نظام کے ڈیزائن، تنصیب، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے،امداد فراہم کرنا۔
وزارت ایم ٹیک،ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کورسز کی سطحوں پر قومی قابل تجدید توانائی فیلوشپ فراہم کر کے قابل تجدید توانائی کے کورسز کرنے کے لیے طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح ۔ا م۔
U:7786
(Release ID: 1842846)
Visitor Counter : 157