صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
چار اعشاریہ ایک چار کروڑ نوعمر بچوں کو آئرن اور فولک ایسڈ کی اضافی خوراکیں(ڈبلیو آئی ایف ایس) کے ہفتہ وار پروگرام کے تحت 22-2021 کے دوران ہفتہ وار سپلیمنٹ دیئے گئے
دس سے انیس سال کی نو عمر بچیوں میں ماہواری سے متعلق حفظان صحت کو فروغ دینے کے لئے ماہواری کے حفظان صحت کی اسکیم
Posted On:
19 JUL 2022 5:55PM by PIB Delhi
ھکومت ہند عورتوں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہی ہے۔ راشٹریہ کشور سواستھ کاریہ کرم کے مختلف اقدامات کی پیش رفت اس طرح ہے:
- ملک بھر میں نوعمر بچوں کے لئے سازگار 7203 ہیلتھ کلنک قائم کئے گئے ہیں۔ 52 لاکھ نوعمر لڑکیوں اور لڑکوں نے 22-2021 کے دوران کاؤنسلنگ اور دیگر علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
- 4.14کروڑ نوعمر لڑکیوں اور لڑکوں کو آئرن اور فولک ایسڈ کی اضافی خوراکیں (ڈبلیو آئی ایف ایس ) کے ہفتہ وار پرگرام کے تحت 22-2021 کے دوران ہفتہ وار سپلیمنٹ دیئے گئے۔
- دس سے 19 برس کے درمیان کی لڑکیوں میں ماہواری سے متعلق حفظان صحت کو فروغ دینے کے لئے ماہواری کے حفظان صحت کی اسکیم۔ مالی سال 21-2020 کے دوران ہر مہینے 34.92 لاکھ لڑکیوں کو ہر مہینے اس اسکیم سے مستفید کرایا گیا۔
- 17-2016 سے 21-2020 کے دوران 7.64 پیرایجوکیٹر (پی ای) منتخب کئے گئے اور ان میں سے 5.46 لاکھ پیر ایجوکیٹر کو تربیت فراہم کی گئی۔
حکومت لڑکیوں کے لئے ماہوار ی کے حفظان صحت کی اسکیم بھی لاگو کررہی ہے۔ اس کے علاوہ آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ اسکولوں سے باہر کی لڑکیوں کو آئرن فولک ایسڈ ہفتہ وار خوراک پروگرام کے تحت ہفتہ وار خوراک دی جاتی ہے۔
ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں نے اس پروگرام کو توسیع دینے کی درخواست کی ہے۔ جو این ایچ ایم کے تحت ریاستی پروگرام عملدرآمد (پی آئی پی) کے ذریعہ ہوگا۔ ریاستوں اور یوٹیز سے موصولہ پروپوزلز کی بنیاد پر توسیع کےلئے فنڈ مہیا کرائے جاتے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
*****
U.No:7783
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1842829)
Visitor Counter : 148