نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ’’دیہی اور دیسی /قبائلی کھیلوں کا فروغ‘‘ خصوصی طور پر ملک کے روایتی کھیلوں کی حوصلہ افزائی اور ان کو سامنے لانے کے لئے وقف ہے:جناب انوراگ ٹھاکر
Posted On:
19 JUL 2022 5:31PM by PIB Delhi
کھیل کود کیونکہ ریاست کا معاملہ ہے لہذا ملک میں کھیل کود کے فروغ بشمول قبائلی علاقوں میں روایتی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے قبائلی بچوں کی حوصلہ افزائی کی ذمہ داری ریاست /مرکزی انتظام والے علاقے کی سرکار پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت ان کی کوششوں میں موجود بڑی خلیج کو پاٹنے کا کام کرتی ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ملک میں کھیل کود کے فروغ کے لئے مندرجہ ذیل اسکیموں پر عملدرآمد کرتی ہے۔ ملک بھر میں نافذ ہونے والی ان اسکیموں میں قبائلی علاقے بھی شامل ہیں۔
i۔ کھیلو انڈیا۔ کھیل کود کے فروغ کا قومی پروگرام۔
ii۔ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کی مدد۔
iii۔ بین الاقوامی کھیلوں اور مقابلوں میں جیتنے والوں اور کوچوں کے لئے خصوصی ایوارڈز۔
iv۔ نیشنل اسپورٹس ایوارڈ۔
v۔ اعلیٰ کارکردگی والے کھلاڑیوں کے لئے پنشن۔
vi۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اسپورٹس ویلفیئر فنڈ۔
vii۔ نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ۔
viii۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ رننگ اسپورٹس ٹریننگ سنٹرز۔
مندرجہ بالا اسکیموں کی تفصیلات اس وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دسیتاب ہیں۔
اس کے علاوہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ’’دیہی اور دیسی / قبائلی کھیلوں کا فروغ‘‘ خصوصی طور پر ملک کے روایتی کھیلوں کی حوصلہ افزائی اور انھیں سامنے لانے کے لئے وقف ہے۔
اس کے علاوہ ونوجوانوں کے امور کا محکمہ نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ) کے ذریعہ ملک کے 623 اضلاع میں ، جن میں قبائلی علاقےبھی شامل ہیں۔ دیہی نوجوانوں میں کھیل کود کے رجحان کو بڑھاواد دینے کے لئے پروگرام کرتا ہے۔مثلاً
(i)۔ یوتھ کلبوں کو اسپورٹس کٹس۔ اس پروگرام کے تحت منتخب این وائی کے یوتھ کلبوں کو اسپورٹس کٹس مہیا کرائے جاتے ہیں۔
(ii)۔ بلاک اور ضلع کی سطح پر کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد۔
این کے وائی وزارت داخلہ کے بائیں بازو کی انتہاپسندوں (ایل ڈبلیو ای) ڈویژن کے اشتراک سے قبائلی نوجوانوں کے تبادلہ کے پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ایل ڈبلیو ای علاقوں میں قبائلی نوجوانوں کو ملک کے مالامال ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔ ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے دوران روایتی کھیلوں کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
یہ اطلاع نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
U.No:7770
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1842820)