سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی میں معمر شہریوں کی آبادی

Posted On: 19 JUL 2022 4:17PM by PIB Delhi

مردم شماری 2011 کے مطابق، قومی راجدھانی خطہ دہلی میں معمر شہریوں کی آبادی مندرجہ ذیل ہے:

 

مردوں کی آبادی

خواتین کی آبادی

مجموعی آبادی

5,76,755

5,70,690

11,47,445

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت قومی خطہ راجدھانی دہلی سمیت ملک بھر میں معمر شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹل وَیوشری اَبھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) نافذ کر رہی ہے جس میں مندرجہ ذیل اجزاء / ذیلی اسکیمیں شامل ہیں:

  1. معمر شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی)
  2. معمر شہریوں کے لیے اسٹیٹ ایکشن پلان (ایس اے پی ایس آر سی)
  3. راشٹریہ وَیوشری یوجنا (آر وی وائی)
  4. عمر رسیدہ اہل شہریوں کو عزت نفس کے ساتھ ازسرنو روزگار کی فراہمی (ایس اے سی آر ای ڈی)
  5. سماجی تعمیر نو کے مقصد سے تشکیل دیے گئے ایکشن گروپ (اے جی آر اے ایس آر)
  6. سینئر-کیئر ایجنگ گروتھ انجن (ایس اے جی ای) – معمر شہریوں پر مرتکز معیشت
  7. ایلڈرلائن- معمر شہریوں کے لیے قومی ہیلپ لائن
  8. معمر افراد کی نگہداشت کے لیے سی ایس آر فنڈ کی فراہمی
  9. معمر شہریوں کی تربیت اور صلاحیت سازی

معمر شہریوں کی فلاح و بہبود کی نوڈل وزارت  کے طور پر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے 2011 میں معمر شہریوں کے لیے سینئر – کیئر ایجنگ گروتھ انجن (ایس اے جی ای)- سِلور معیشت  نام سے ایک اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت، معمر افراد کی نگہداشت کے شعبہ میں کام کرنے والے خیالات/ پروجیکٹوں/ اسٹارٹ اپس کو مدعو کرنے کے لیے ایس اے جی ای پورٹل کے توسط کھلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور فنڈ اکیوٹی کے طور پر فراہم کیا گیا ہے، اس کے لیے شرط یہ ہے کہ حکومت کی سرمایہ کاری، کمپنی کی مجموعی اکویٹی  کے 49 فیصد سے زائد نہ ہو۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7767


(Release ID: 1842813)
Read this release in: English