سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جھارکھنڈ میں معمر شہریوں کی آبادی

Posted On: 19 JUL 2022 4:16PM by PIB Delhi

مردم شماری 2011 کے مطابق جھارکھنڈ میں معمر شہریوں کی تعداد 2356678  کے بقدر ہے۔ ضلع کے لحاظ سے جھارکھنڈ میں معمر شہریوں کی آبادی کی تفصیلات ضمیمہ۔ Iمیں دی گئی ہے۔

دیہی ترقیات کی وزارت  کی اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم (آئی جی این او اے پی ایس) کے تحت جھارکھنڈ میں مستفیدین کی تعداد 992852 کے بقدر ہے۔ مرکزی حکومت آئی جی این او اے پی ایس کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سرمایہ فراہم کرتی ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں اپنے ذریعہ شناخت کیے گئے مستفیدین کو پنشن/مالی تعاون  فراہم کرتی ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں میں ضلع/بلاک/ گاؤں  کے لحاظ سے پنشن / مالی تعاون کی فراہمی سے متعلق اعداد وشمار کا ریکارڈ نہیں رکھتی ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ معمر شہریوں کی قیام گاہوں (اولڈ ایج ہومز) کو چلانے اور ان کے رکھ رکھاؤ کے لیے، معمر شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کےتحت غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز)/ درج رجسٹر سوسائٹیوں/ ٹرسٹ/ پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی )/ شہری مقامی انجمنوں (یو ایل بی) جیسی نفاذ کاری تنظیموں (آئی اے ) کو امدادی عطیہ کی شکل میں مالی تعاون فراہم کرتا ہے۔ آئی پی ایس آر سی کے تحت جھارکھنڈ میں معمر شہریوں کی دو قیام گاہیں موجود ہیں- جن میں سے ایک ضلع پوربی سنگھ بھوم اور دوسری ضلع دیوگھر میں واقع ہے۔

آئی پی ایس آر سی کے تحت مستفیدمعمر شہریوں کو مفت پناہ گاہ، صحتی سہولتیں، تغذیائی امداد، تفریحی سہولتیں، وغیرہ فراہم کرائی جاتی ہیں۔ اولڈ ایج پنشن آئی جی این او اے پی ایس کے تحت خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) زندگی بسر کرنے والے معمر شہریوں کو فراہم کرائی جاتی ہے۔ راشٹریہ وَیوشری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت  خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے معمر شہریوں کو کیمپ لگاکر مفت امدادی آلات فراہم کرائے جاتے ہیں۔ جھارکھنڈ میں اب تک منعقد ہوئے کیمپوں کی تفصیلات ضمیمہ۔II میں فراہم کی گئی ہے۔

 

*****

ضمیمہ- I

مردم شماری 2011 کے مطابق جھارکھنڈ میں ضلع کے لحاظ سے معمر شہریوں کی آبادی

 

نمبر شمار

ضلع

کُل آبادی

  1.  

بوکارو

1,36,252

  1.  

چھترا

67,832

  1.  

دیوگھر

1,11,557

  1.  

دھنباد

1,64,511

  1.  

دُمکا

1,03,156

  1.  

گڑھوا

1,05,140

  1.  

گریڈی

1,67,030

  1.  

گوڈا

99,277

  1.  

گملا

85,058

  1.  

ہزاری باغ

1,24,108

  1.  

جامتارا

62,453

  1.  

کھونٹی

40,743

  1.  

ضلع – کوڈرما (03)

51,651

  1.  

لاتیہار

47,311

  1.  

لوہردگّا

32,937

  1.  

پاکُر

48,726

  1.  

پلامو

1,53,996

  1.  

پشچمی سنگھ بھوم

89,637

  1.  

پوربی سنگھ بھوم

1,87,921

  1.  

رام گڑھ

58,391

  1.  

رانچی

2,10,243

  1.  

صاحب گنج

68,385

  1.  

سیریکیلا کھرساون

87,509

  1.  

سمڈیگا

52,854

 

میزان

23,56,678

 

ضمیمہ۔ II

 

تکمیل شدہ راشٹریہ ویوشگری یوجنا (آر وی وائی)- ڈسٹری بیوشن کیمپ

نمبر شمار

ضلع

مستفیدین کی تعداد

آلات کی تعداد

آلات کی قیمت

لاکھ روپئے میں

1

گملا

21

63

1.49

2

گوڈا

96

156

4.00

3

بوکارو

1726

4942

124.68

4

پلامو

17

27

0.86

5

کوڈرما

86

282

8.47

6

پشچمی سنگھ بھوم

260

698

20.15

یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7766


(Release ID: 1842765) Visitor Counter : 179
Read this release in: English