ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بھارت میں  جنگلات کا رقبہ

Posted On: 18 JUL 2022 5:38PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزار ت کے تحت دہرہ دون میں قائم ادارے فوریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) 1987 سے ہر دو سال میں ملک میں جنگلات کے رقبے کا تجزیہ کرتا ہے اور اس کی رپورٹ انڈیا اسٹیٹ آف فوریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) میں شائع ہوتی ہیں۔ جنگلات کے رقبے کا تجزیہ ریموٹ سینسنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں نیشنل فوریسٹ انوینٹری سے حاصل شدہ فیلڈ کے اعداد وشمار کی بنیادی سطح پر تصدیق کی جاتی ہے۔ تازہ ترین آئی ایس ایف آر -2021 کے مطابق ملک میں جنگلات کا کُل رقبہ 71378903 ہیکٹئر ہے جو ملک کے جغرافیائی رقبے کا 21.71 فیصد ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جنگلات کے رقبے کی تفصیلات ، آئی ایس ایف آر-2021 کے مطابق، ضمیمے میں فراہم کی گئی ہے۔

ملک میں جنگلات اور درختوں کے رقبے میں اضافہ کرنے کی خاطر مرکزی اور ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعے مختلف اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ ان میں ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت کے ذریعے نافذ کی جانے والی نیشنل آ فوریسٹیشن پروگرام  (این اے پی) اور گرین انڈیا مشن (جی آئی ایم) شامل ہیں۔ نیشنل آفوریسٹیشن پروگرام ملک میں  تباہ شدہ   جنگلات اور آس پاس کے علاقوں کی بحالی کے لیے مرکزی سرپرستی والی ایک اسکیم ہے۔ یہ اسکیم تین سطحوں والے ادارہ جاتی نظام کے تحت نافذ کی جارہی ہے جس میں ریاستی سطح پر اسٹیٹ فوریسٹ ڈیولپمنٹ ایجنسی (ایس ایف ڈی اے)، فوریسٹ ڈویزن کی سطح پر فوریسٹ ڈیولپمنٹ ایجنسی (ایف ڈی اے) اور گاؤں کی سطح پر جوائنٹ فوریسٹ مینجمنٹ کمیٹیاں شامل ہیں۔ اب این اے پی اسکیم گرین انڈیا مشن کے ساتھ ضم کردی گئی ہے۔ قومی مشن برائے سبز بھارت (جی آئی ایم) آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق قومی ایکشن پلان کے تحت مرتب کئے گئے آٹھ مشنوں میں سے ایک ہے۔

جنگلات لگانے کی سرگرمیاں مختلف پروگراموں/ فنڈنگ کے وسائل کے تحت بھی کی جارہی ہیں جن میں سی اے ایم پی اے، ایم جی نریگا کے تحت جنگلات لگانے کی سرگرمیاں، ایس ایم اے ایف، قومی بانس مشن اور پائیدار زراعت کے لیے قومی مشن شامل ہیں۔ مذکورہ بالا کے علاوہ ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں جنگلات لگانے اور جنگلات کی بحالی کے اپنے پروگرام بھی چلا رہی ہیں۔ تقریبا ہر ریاست سوشل فوریسٹری کے تحت سرگرمیاں انجام دے رہی ہے جس میں جنگلات کے باہری علاقوں میں شجرکاری پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

مذکورہ معلومات آج لوک سبھا میں ماحولیات، جنگلات اور آب ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

ضمیمہ

آئی ایس ایف آر 2021 کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جنگلات کے رقبے کی تفصیلات

(رقبہ ہیکٹر میں)

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

جغرافیائی رقبہ

جنگلات کا کُل رقبہ

جغرافیائی علاقے کا فیصد

1

آندھراپردیش

1,62,96,800

29,78,004

18.28

2

اروناچل پردیش

83,74,300

66,43,100

79.33

3

آسام

78,43,800

28,31,200

36.09

4

بہار

94,16,300

7,38,100

7.84

5

چھتیس گڑھ

1,35,19,200

55,71,700

41.21

6

دلّی

1,48,300

19,500

13.15

7

گوا

3,70,200

2,24,400

60.62

8

گجرات

1,96,24,400

14,92,600

7.61

9

ہریانہ

44,21,200

1,60,300

3.63

10

ہماچل پردیش

55,67,300

15,44,300

27.73

11

جھارکھنڈ

79,71,600

23,72,100

29.76

12

کرناٹک

1,91,79,100

38,73,000

20.19

13

کیرالہ

38,85,200

21,25,300

54.70

14

مدھیہ پردیش

3,08,25,200

77,49,300

25.14

15

مہاراشٹر

3,07,71,300

50,79,800

16.51

16

منی پور

22,32,700

16,59,800

74.34

17

میگھالیہ

22,42,900

17,04,600

76.00

18

میزورم

21,08,100

17,82,000

84.53

19

ناگالینڈ

16,57,900

12,25,100

73.90

20

اڈیشہ

1,55,70,700

52,15,600

33.50

21

پنجاب

50,36,200

1,84,700

3.67

22

راجستھان

3,42,23,900

16,65,500

4.87

23

سکم

7,09,600

3,34,100

47.08

24

تمل ناڈو

1,30,06,000

26,41,900

20.31

25

تلنگانہ

1,12,07,700

21,21,400

18.93

26

تری پورہ

10,48,600

7,72,200

73.64

27

اترپردیش

2,40,92,800

14,81,800

6.15

28

اتراکھنڈ

53,48,300

24,30,500

45.44

29

مغربی بنگال

88,75,200

16,83,200

18.96

30

انڈومان نکوبار جزائر

8,24,900

6,74,400

81.75

31

چنڈی گرھ

11,400

2,288

20.07

32

دادر اینڈ نگر حویلی اور دمن ودیو

60,200

22,775

37.83

33

جموں وکشمیر

(54,624)

2,22,23,600

21,38,700

39.15

34

لداخ

(1,68,055)

2,27,200

1.35

35

لکشدیپ

3,000

2,710

90.33

36

پڈوچیری

49,000

5,330

10.88

میزان

32,87,46,900

7,13,78,903

21.71

*****

U.No.7757

(ش ح – و ا - ر ا)



(Release ID: 1842661) Visitor Counter : 291


Read this release in: English