ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرین کلائمٹ فنڈ

Posted On: 18 JUL 2022 5:30PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ حکومت ہند نے نئی دہلی میں 24 جون 2022 کو جاری گرین کلائمٹ فنڈ (جی سی ایف) ریڈینیس پروگرام کے تحت گرین کلائمٹ فنڈ (جی سی ایف) پر توجہ کے ساتھ ہندوستان کی کلائمٹ مالی ضرورتوں کو سمجھنا اور اس کو بروئے کار لانے سے متعلق ایک اسٹیک ہولڈر، صلاح مشورہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔اس ورکشاپ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ بہم پہنچانے کے طور طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیاتاکہ کم مقدار والی گرین ہاؤس اخراج کی جانب شفٹ کیا جاسکے اور موسمیات میں لچک والی ترقی کے راستے پر گامزن ہواجاسکے،جس سے پیرس معاہدے کے تحت بھارت کی جانب سے قومی طور پر یقین کردہ تعاون کے تقاضوں کو بنایاجاسکے۔اس ورکشاپ میں تجویز پیش کی گئی کہ ہمہ گیری پر مبنی راستہ قابل ذکر طور پر سرمائے اور انسانی افرادی قوت، ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی ضرورت اور درخواست کو بڑھا دیتا ہے۔

پیرس معاہدے کے فریقوں کے فیصلوں کے مطابق پیرس معاہدے کی دفعہ 6 کے تحت اخراج میں کٹوتی کے لیے قرض میں تجارت کے لیے عالمی فن تعمیر کو تیار کرنے کا کام یواین ایف سی سی سی سکریٹریٹ کو تفویض کیا گیا ہے۔ جی سی ایف کا مقصدترقی پذیر ممالک کو گرانٹس، قرضوں، ضمانتوں، ایکوئٹی وغیرہ کی شکل میں مدد فراہم کرکے کم اخراج اور موسمیاتی لچکدار ترقی کے راستے کی طرف تبدیلی کی حمایت کرنا ہے۔ حکومت ہند جی سی ایف کے ساتھ سرگرم طور پر مشغول رہی ہے۔ اب تک پانی، صاف توانائی، روزی روٹی اور ٹرانسپورٹ سمیت متنوع شعبوں میں514 اعشاریہ 8 ملین امریکی ڈالر کی کل مختص رقم کے ساتھ 5 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ جی سی ایف کے تحت دو پروجیکٹس یعنی (i) اوڈیشہ کے کمزور قبائلی علاقوں میں خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور لچک کو بڑھانے کے لیے زمینی پانی کا ریچارج اور سولر مائیکرو اریگیشن اور (ii) ہندوستان کی ساحلی برادریوں کی آب و ہوا کی لچک کے بڑھانے  کو ، آندھرا پردیش ، مہاراشٹر اور اوڈیشہ کی ریاستوں میں برادریوں کی سرگرم شراکت  کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ح  ا۔ ج ا

U. No.7756


(Release ID: 1842660) Visitor Counter : 142


Read this release in: English