محنت اور روزگار کی وزارت

غیر ہنر مند / ہنر مند مزدوروں کی فلاح و بہبود

Posted On: 18 JUL 2022 5:32PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت  جناب رامیسور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ غیر منظم کارکنوں کا سماجی تحفظ ایکٹ، 2008 حکومت کو غیر منظم کارکنوں کے لیے ان معاملات پر مناسب فلاحی اسکیمیں وضع کرنے کا حکم دیتا ہے: (i) زندگی اور معذوری کا احاطہ، (ii) صحت اور زچگی کے فوائد، (iii) بڑھاپے کا تحفظ اور (iv) ) کوئی دوسرا فائدہ جس کا تعین مرکزی حکومت کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔ زندگی اور معذوری کا احاطہ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی ) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ صحت اور زچگی کے فوائد آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں جو کہ ایک عالمگیر صحت کی اسکیم ہے۔ پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم – ایس وائی ایم) پنشن اسکیم کے ذریعے غیر منظم شعبے کے کارکنوں کو بڑھاپے کا تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ اے بی – پی ایم جے اے وائی کے تحت فنڈ کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

سال

ریاستوں کو جاری کردہ اقساط میں مرکزی حصہ کی رقم

(روپے کروڑ میں)

2019-20

2992.93

2020-21

2544.09

2021-22

2940.66

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پی ایم – ایس وائی ایم کے تحت مختص فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(روپے کروڑ میں )

سال

مختص کردہ فنڈ

اخراجات

2019-20

408.00

359.95

2020-21

330.00

319.71

2021-22

350.00

324.23

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس کے علاوہ، سکل انڈیا مشن کا مقصد ہنر مندی کی ترقی کے ذریعے ہندوستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اسکل انڈیا مشن کے تحت، اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اپنی اہم اسکیم پردھان منتر کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کو نافذ کر رہی ہے۔ پی ایم کے وی وائی کے دو اجزا ہیں یعنی مختصر مدت کی تربیت (ایس ٹی ٹی) اور ری کگنیشن آف پرائر لرنینگ ( آر پی ایل )۔  پی ایم کے وی وائی کے تحت، مزدوروں/تعمیراتی کارکنوں سمیت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے قابل بننے اور اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے مختصر مدت کی مہارت کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ آر پی ایل افراد کو مہارت کی سند حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ پہلے سے سیکھنے کا تجربہ یا مہارت رکھنے والے افراد خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور تشخیص اور تصدیق حاصل کر سکتے ہیں۔ آر پی ایل بنیادی طور پر غیر منظم شعبوں میں مصروف افراد پر توجہ مرکوز کرتا ہے جن میں مزدور/تعمیراتی کارکن شامل ہیں۔ آر پی ایل کے تحت ٹریننگ/ تربیت کا دورانیہ 12-80 گھنٹے کے درمیان ہوتا ہے۔ پی ایم کے وی وائی کے تحت 4.04 لاکھ مزدوروں/تعمیراتی کارکنوں کو تربیت دی گئی  ہے جن میں سے 2.93 لاکھ مزدوروں نے سند حاصل  کی ہے۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو حادثاتی انشورنس کوریج، انعامی رقم، کنوینس الاؤنس، پوسٹ پلیس منٹ سپورٹ، بورڈنگ اور رہائش وغیرہ بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

ان اسکیموں کے علاوہ اٹل پنشن یوجنا، نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت عوامی تقسیم کا نظام، مہاتما گاندھی نیشنل دیہی  ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا، قومی سماجی امداد پروگرام، غریب کلیان روزگار یوجنا، مہاتما گاندھی بنکر بیمہ یوجنا، دین دیال اپادھیائے انتودیا یوجنا، پی ایم ایس وی اے ندھی، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا، بھی غیر منظم کارکنوں کے لیے ان کی اہلیت کے معیار کے مطابق دستیاب ہیں۔

کام کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے، حکومت ہند نے کام کی جگہ پر حفاظت، صحت اور ماحولیات سے متعلق قومی پالیسی (این پی ایس ایچ ای ڈبلیو) کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اموات، آفات اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں ملازمین کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لئے کام سے متعلق چوٹوں، بیماریوں کے واقعات کے خاتمے کے ذریعے ملک میں احتیاطی  حفاظت اور صحت کی ثقافت کو قائم کرنا ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7755



(Release ID: 1842659) Visitor Counter : 86


Read this release in: English