ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت  فائبر کی پیداواریت اور معیارات کو بڑھانے کی خاطر نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن-تجارتی فصل-جوٹ(این ایف ایس ایم-سی سی-جوٹ) نافذ کر رہی ہے


مینوفیکچرنگ کی مربوط سہولیات اور ٹیکنالوجی کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے حکومت کی متعدد اسکیمیں

Posted On: 06 APR 2022 6:26PM by PIB Delhi

حکومت سال 15-2014 سے فائبر کی پیداواریت اور معیارات کو بڑھانے کی خاطر نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن-تجارتی فصل-جوٹ(این ایف ایس ایم-سی سی-جوٹ) نافذ کر رہی ہے۔ پروگرام کے تحت  کئی اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں بنیادی جوٹ کے بیجوں کی پیداوار، سیڈ ولیج پروگرام اور سرکاری فارم کے ذریعے جوٹ کے مستند بیجوں کی پیداور،  پیداوری کی متبادل ٹیکنالوجی کے مظاہرے (ایف ایل ڈیز)، پیداواری ٹیکنالوجی / فصلوں کو مربوط کرنے سے متعلق ایف ایل ڈی، قومی اور ریاستی سطح پر تربیت، مستند بیجوں کی تقسیم کاری، مائیکروبیل کنسورشیم کی تقسیم (سی آر آئی جے اے ایف-سونا) اور مقامی اقدامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت جوٹ کی کھیتی کے لیے سائنسی طریقوں کے پیکیج اور جوٹ کے ریشوں کی تیاری، پیداوار کو بڑھانے کے طریقہ کار، جوٹ کی پیداوار کی لاگت کو کم کرنے اور کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے کے لیے جوٹ-آئی سی اے آر ای (بہتر کھیتی اور ریشوں کی صفائی کا جدید طریقہ کار) کو نافذ کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت بیداری پیدا کرنے اور معلومات فراہم کرنے کے مختلف پروگراموں کے ذریعے  جوٹ کے کسانوں کو فارم کی سطح پر تربیت فراہم کی جارہی ہے اور انھیں جدید ٹیکنالوجی سے آشنا کرایا جارہا ہے۔

حکومت مندرجہ ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے جس سے مینوفیکچرنگ کی مربوط سہولیات اور ٹیکنالوجی کو اپنانے میں تیزی آئے گی:

  1. حکومت نے پردھان منتری میگا انٹیگریٹیڈ ٹیکسٹائل ریجن این ایپاریل (پی ایم مترا) کے سات پارک گریڈ فیلڈ / براؤن فیلڈ مقامات پر 4445 کروڑ روپئے کی لاگت سے قائم کرنے کو منظوری دی ہے جو 7 سال کے اندر 28-2027 تک قائم کئے جائیں گے۔ یہ پارک ٹیکسٹائل کی صنعت کو عالمی سطح پر مسابقت کے لیے تیاری کریں گے اور روزگار میں اضافے کے لیے وسیع سرمایہ کاری کو راغب کریں گے۔
  2. ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے فنڈ کی ترمیمی اسکیم(اے ٹی یو ایف ایس): ٹیکسٹائل کے سیکٹر میں ٹیکنالوجی کو بہتر بناکر روزگار میں اضافہ کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کی خاطر ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے فنڈ کی ترمیمی اسکیم (اے ٹی یو ایف ایس) نافذ کی جارہی ہے۔ اسکیم کے تحت ہر انفرادی اکائی پونجی کی سرمایہ کاری سبسڈی (سی آئی ایس ) کے لیے اہل ہوگی۔
  • iii. مربوط ٹیکسٹائل پارک کے لیے اسکیم (ایس آئی ٹی پی): ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات میں اضافہ کرنے کے پیش نظر وزارت مربوط ٹیکسٹائل پارک کے لیے اسکیم (ایس آئی ٹی پی) بھی نافذ کررہی ہے جس کا مقصد عالمی درجے کے ٹیکسٹائل پارک قائم کرنا، پورے ملک میں ٹیکسٹائل کے مراکز میں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی سہولیات قائم کرنا ہے۔ اسکیم کا بنیادی مقصد ٹیکسٹائل یونٹ قائم کرنے کے لیے صنعتکاروں کے گروپوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی خاطر مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ ٹیکسٹائل کے سیکٹر میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔

ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے سیکٹر میں صلاحیت اور تربیت کو فروغ دینے کی خاطر قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت ایک تجرباتی پروجیکٹ کے طو رپر دو ہفتے کا اسکیلنگ آف ڈیزائن کمیشننگ کا پروگرام تکنیکی افراد کے لیے شروع کیا گیا ہے جس میں متعلقہ شعبوں میں تکنیکی انسانی وسائل کو تربیت دی جائے گی۔ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں (سڑکیں، شاہراہیں، ریلوے، آبی وسائل) میں جیو سنتھیٹکس کے استعمال سے جڑے تکنیکی عملے کے اسکیلنگ آف ڈیزائن / کمیشننگ کا پائلٹ پروجیکٹ سردست (i) بینگلور کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، (ii) مدراس کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور (iii) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی کے ذریعے نافذ کیا جارہاہے۔

مذکورہ معلومات ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔

*****

U.No.7735

(ش ح – و ا - ر ا)


(Release ID: 1842572) Visitor Counter : 126


Read this release in: English