اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل نے "آزادی کا امرت مہوتسو" کی تقریبات کے حصے کے طور پر ’حفاظت میری ذمہ داری ہے‘ مہم کا آغاز کیا

Posted On: 15 JUL 2022 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 15 جولائی        آر آئی این ایل – وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کے ذریعہ ملازمین اور کنٹریکٹ  ملازمین سمیت تمام شراکت داروں کے درمیان حفاظت کا کلچر پیدا کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے مسلسل اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، آر آئی این ایل نے آج ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ تقریبات کے تحت ’حفاظت میری ذمہ داری‘ کے نعرے کے ساتھ ایک مہم  کا آغاز کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BXPL.jpg

آر آئی این ایل کے ڈائریکٹر (آپریشن) جناب اے کے سکسینہ نےپلانٹ کے چیف جنرل منیجروں جناب ابھیجیت چکرورتی  اور  پلانٹ محکموں کے سربراہوں کی موجودگی  میں آر آئی این ایل کے سب سے کم عمر ملازم ایس ایم ایس-1 ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ اسسٹنٹ، جناب کے راجابابو کے ہیلمٹ پر’حفاظت میری ذمہ داری‘ کے اسٹیکرز چسپاں کرکے مہم کا آغاز کیا۔مہم کے آغاز کے تحت ’حفاظت میری ذمہ داری ہے‘ کے پیغام کے ساتھ بیجز بھی ڈویژن کے تمام چیف جنرل منیجروں کی جیبوں پر لگائے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021EXF.jpg

پلانٹ کی وسیع مہم کے حصے کے طور پر،حفاظت کی اہمیت اور اس کے استعمال کے طور پر کیسے نافذ کیا جا سکتا ہے ، اس پر  آر آئی این ایل ملازمین اور کنٹریکٹ ملازمین کو مشورہ دے گا۔ ۔ یہ مہم آر آئی این ایل کے ذریعہ اٹھائے گئے بہت سے اقدامات کا حصہ ہے، جیسے آن لائن نگرانی، سیفٹی بیلٹ کے لیے ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ، وزارت اسٹیل کے ذریعہ جاری ’اسٹیل کے شعبہ کے لیے حفاظتی رہنما خطوط ‘ پر تمام ملازمین کے لیے آن لائن تربیتی پروگراموں کا انعقاد اورامتحانات کا انعقاد نیز پورے پلانٹ کی ہاؤس کیپنگ سرگرمیاں۔

آر آئی این ایل کے ڈائریکٹر (آپریشنز)، جناب  اے کے سکسینہ نے ان ملازمین میں انعامات تقسیم کیے جنہوں نے اسٹیل انڈسٹری (جے سی ایس ایس آئی)، رانچی میں سیفٹی، صحت اور ماحولیات کی مشترکہ کمیٹی کے ذریعہ منعقدہ کل ہند سطح کے سیفٹی  مقابلوں میں آر آئی این ایل کا نام روشن کیا۔

خصوصی بار مل محکمہ میں، ڈپٹی منیجر (مکینیکل) محترمہ پرینکا پال نے مضمون نویسی  کے مقابلے میں پہلا انعام جیتا، خصوصی بار مل محکمہ  میں منیجر (آپریشنز)جناب جی پال منوہرنے مضمون نویسی  کے مقابلے میں دوسرا انعام جیتا اور کارپوریٹ اسٹریٹجک مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سینئر منیجر محترمہ آیانتیا رائے نے آل انڈیا سطح پر مضمون نویسی کے  مقابلہ میں تیسرا انعام جیتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (


(Release ID: 1842099)
Read this release in: English , Hindi