وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس نے دہلی اور ممبئی میں تلاشی مہم انجام دی
Posted On:
15 JUL 2022 5:51PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے 07 جولائی 2022 کو، میزبانی، ماربل، لائٹس ٹریڈنگ اور ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں شامل دہلی اور ممبئی کے ایک گروپ کے یہاں تلاشی مہم انجام دی۔ اس مہم کے تحت دہلی، ممبئی اور دمن میں واقع مجموعی طور پر 18 عمارتوں میں تلاشی لی گئی۔
تلاشی مہم کے دوران ہارڈ کاپی دستاویزات اور ڈجیٹل ڈاٹا کےطور پر بڑی تعداد میں مجرمانہ شواہد برآمد ہوئے اور انہیں ضبط کر لیا گیا۔ ان شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ اس گروپ نے کچھ کم ٹیکس دائرہ کار کے تحت اپنی غیر منکشف دولت غیر ممالک میں جمع کی ہے۔ اس کے علاوہ اس گروپ نے ملیشیا کی ویب کمپنیوں کے توسط سے بھات میں میزبانی کے کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایسا اندازہ ہےکہ یہ رقم مجموعی طور پر 40 کروڑ روپئے سے زائد کےبقدر کی ہو سکتی ہے۔
اس تلاشی مہم میں حاصل شدہ شواہد سے اشارہ ملتا ہے کہ گروپ نے غیر ممالک میں قائم کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے، جنہیں خصوصی طور سے اجناس کی تجارت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ ایسی ایک کمپنی کی مجموعی قدرو قیمت ، جس میں اس کا حاصل شدہ منافع بھی شامل ہے، کو اس گروپ نے اپنے آئی ٹی آر میں متعلقہ مدت کے لیے نہیں دکھایا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گروپ کے پرموٹر نے غیر ملکی دائرہ کار کے ایک ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی ہے، جس کی جانکاری اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں بھی نہیں دی ہے۔اس کے علاوہ اجناس کی تجارت کے لیے سمندر پار کمپنیوں کی شناخت کی گئی ہے، جن کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
تلاشی کی کاروائی سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ گروپ اپنے بھارتی آپریشنوں میں بہی کھاتے سے باہر بھی نقدی فروخت میں شامل ہے۔ ضبط کیے گئے شواہد ماربل اور لائٹس کے کاروباری پیشے میں مجموعی فروخت کے 50 فیصد سے 70 فیصد حصہ تک کی بے حساب نقد فروخت کا اشارہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ 30 کروڑ روپئے کےبقدر کی غیر منکشف اضافی رقم بھی حاصل ہوئی ہے۔
اس کے میزبانی سے متعلق کاروبار میں، خصوصاً بینکوئٹ ڈویژن حصہ سے بے حساب فروخت کا انکشاف ہے۔
اب تک 2.5 کروڑ روپئے کے بقدر کے غیر منکشف زیورات ضبط کیے جا چکے ہیں۔ آگے کی کاروائی جاری ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7627
(Release ID: 1841957)
Visitor Counter : 133