نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر نے ان قوتوں سے خبردار رہنے کو کہا ہے جو ملک کے امن اور سالمیت کے لئے خطرہ ہیں


نائب صدر نے کہا کہ کسی بھی مذہب یا کلچر پر نکتہ چینی کرنا ہندوستان کی تہذیب نہیں ہے

ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ہندوستان کو کمزور کرنے ہر کوشش کو ناکام کرے اور قومی مفادات کی حفاظت کرے:نائب صدر

ہندوستان کی پارلیمانی جمہوریت اور تکثیری اقدار دنیا کے لئے نمونہ ہیں:نائب صدر

نائب صدر نے مجاہد آزادی اور صحافی جناب دما راجو پنڈاری ککشودو پرکتاب کی رسم اجرا انجام دی

Posted On: 15 JUL 2022 5:29PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ان طاقتوں اور مفاد پرست عناصر سے خبردار رہنے کو کہا ہے جو تفرقہ پسند اانہ ایجنڈے کے ذریعہ ملک کے امن اور سالمیت کے لئے خطرہ ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کسی بھی مذہب زبان یا کلچر پر نکتہ چینی کرنا ہندوستان کی تہذیب نہیں ہے، انھوں نے ہر شہری سے کہا کہ وہ ہندوستان کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو ناکام کریں اور متحد ہو کر ملک کے مفادات کی نگرانی کریں۔

نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان کی تہذیبی اقدار ہمیں تمام ثقافتوں اور تہذیبوں کا احترام کرنے کا درس  دیتی ہیں اور اکا دکا واقعات ہندوستان کی سیکولر اقدار کو زک نہیں پہنچا سکتے۔ بین الاقوامی اسٹیج پر ہندوستان کی ساکھ کو کم کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی  پارلیمانی جمہوریت اور اسکی تکثیری اقدار دنیا کے لئے نمونہ ہیں۔

مجاہد آزادی اور صحافی جناب داماراجو پنڈری ککشودو کی زندگی پر تحریر کی گئی ایک کتاب کی رسم اجراء ادا کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم جدوجہد آزادی کے دوران ہمارے رہنماؤں اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کریں۔ جناب نائیڈو نے مصنف جناب یلاپرگدا ملکارجن راؤ کی کوششوں کو سراہا جو انھوں نے تحقیقی کام اور اس کتاب کی تیاری کے لئے کیں۔

گاندھی جی کی خدمات کو گیتوں اور ڈراموں کے ذریعہ تمام لوگوں تک پہچنانے کے لئے جناب داماراجو کی خدمات کو سراہتے ہوئے جناب نائیڈو نے میڈیا اداروں سے کہا کہ وہ خصوصی پروگراموں اور مضامین کے ذریعہ مجاہدین آزادی کی خدمات اور کوششوں کو اجاگر کریں تاکہ ہماری نوجوان نسل ہمارے رہنماؤں کی زندگی کے تجربات سے واقف ہو۔

نائب صدر نے نوجوانوں سے بھی کہا کہ وہ غریبی ، ناخواندگی ، سماجی عدم مساوات اور عورتوں کے خلاف جرم وزیادتی سے پاک ہندوستان کی تعمیر کریں اور یہی ہمارے مجاہدین آزادی کی خدمات کے تئیں اصل خراج عقیدت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے میں کوئی بھی تقسیم چاہے وہ شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ہو ، سماجی درجوں کے درمیان ہو یا صنفی نوعیت کی ہو، اخرکار یہ ملک کو کمزور کرنے کا باعث بنتی ہے۔

جناب نائیڈو نے آزادی کی جدوجہد کے دوران اس خطے کے رہنماؤں کی کوششوں کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے حال ہی میں بھیما ورم ، آندھرا پردیش میں عطیم مجاہد آزادی جناب الوری سیتا رام راجو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تعریف کی۔

اس موقع پر نائب صدر نے سورن بھارت ٹرسٹ ، وجے واڑہ میں ہنرمندی کے فروغ کے مختلف پروگراموں کے تربیت  یافتگان کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے آندھرا پردیش کے سابق وزیر جناب کامنی سرینواس، کتاب کے مصنف جناب یلاپرگدا ملکا رجن راؤ، سورن بھارت ٹرسٹ منیجمینٹ و  دیگر اکابرین اور طلبا اس موقع پر موجود تھے۔

****

 

U.No:7628

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1841911) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu