قبائیلی امور کی وزارت

قومی  مالی درج فہرست قبائل اور ترقیاتی کارپوریشن  (این ایس ٹی ایف ڈی سی ) نے آمدنی  پید اکرنے کی سرگرمیوں کے لئے درج فہرست قبائل کے لوگوں کو رعایتی قرض دینے کی سہولت میں توسیع کی

Posted On: 04 APR 2022 4:06PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزیر مملکت  محترمہ رینوکاسنگھ سروتا نے آج لوک سبھا میں یہ جانکاری دی کہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت قومی  مالی درج فہرست قبائل اور ترقیاتی کارپوریشن  (این ایس ٹی ایف ڈی سی ) نے اسکیم  کے اصولوں کے مطابق  آمدنی پیداوار کی سرگرمیوں  / ذاتی روزگار  کے لئے درج فہرست قبائل کے اہل افرادکو   رعایتی قرض دینے کی سہولت  میں توسیع کی ہے۔این ایس ٹی  ایف ڈی سی  کی اسکیموں  کا ملک  بھر میں نفاذ ہوتا ہے۔ این ایس ٹی  ایف ڈی سی   کی معروف اسکیموں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

ٹرم  لون اسکیم :

این ایس ٹی  ایف ڈی سی  50 لاکھ فی یونٹ کی لاگت والے قابل عمل پروجیکٹوں کے لئے  مخصوص مدت کے لئے قرض فراہم کرتا ہے۔اسکیم کے تحت  90 فیصد   پروجیکٹ کی لاگت کے لئے مالی مدد دی جاتی ہے اور بقیہ رقم سبسڈی ، پروموٹر تعاون/مارجن منی   کے ذریعہ پوری کی جاتی  ہے۔

آدی واسی مہیلا سشکتی کرن یوجنا(اے ایم ایس وائی ):

یہ درج فہرست قبائلی خواتین کی ترقی کے لئے  ایک خصوصی اسکیم ہے ۔ اس اسکیم کے تحت  این ایس ٹی  ایف ڈی سی   دو لاکھ روپے کی لاگت والے پروجیکٹو ں پر 90فیصدتک قرض فراہم کرتا ہے۔اس اسکیم کے تحت   4 فیصد کی رعایتی سودی شرح  پر مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

سیلف  ہیلپ گروپ کے لئے  چھوٹے پیمانے کی قرض اسکیم (ایم سی ایف ) یہ ایس ٹی رکن  کی چھوٹے قرض کی ضرورت  کو  پورا کرنے کے لئے سیلف  ہیلپ گروپ  کے لئے یہ خصوصی اسکیم ہے۔اس اسکیم کے تحت کارپوریشن   ہررکن کو  50000 روپے اور  ہر سیلف ہیلپ گروپ ( ایس ایچ جی )  کو زیادہ سے زیادہ  5 لاکھ روپے قرض فراہم کرتا ہے۔

آدی واسی شکشا رن  یوجنا (تعلیمی قرض اسکیم )

یہ، ایس ٹی طلبا  کو ہندوستان میں  پی ایچ ڈی سمیت  تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے اخراجات  پورا  کرنے کی خاطر  ان کو اس کا اہل بنانے کے تعلق سے تعلیم کے لئے ایک قرض اسکیم ہے۔اس اسکیم کے تحت کارپوریشن   6فیصدکی رعایتی سودی شرح  پر  ہر اہل کنبے کو  دس لاکھ روپے تک کی مالی مددفراہم کرتا ہے۔موقوف مدت کے دوران یعنی کورس کی مدت کے علاوہ کورس کی تکمیل کے بعد ایک سال یا نوکری  ملنے کے 6 ماہ بعد ، جو بھی پہلے ہو، اہل طلبا کو حکومت ہند  نے انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کی جانب سے رعایتی سبسڈی ملے گی۔

ایس ٹی صنعت کاروں کے لئے مارجن منی سپورٹ:

حکومت ہند کی اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم کے تحت مالیاتی پروجیکٹوں  کے لئے دسمبر  2020 میں  ‘‘ ایس ٹی کاروباریوں  کے لئے  مارجن منی سپورٹ   اسکیم  تیار کی گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت   اہل ایس ٹی کاروباریوں کو  اسٹیڈ اپ انڈیا اسکیم کے تحت   کل پروجیکٹ کی  لاگت   کے  15 حصص  کی حد کے لئے   این ایس  ٹی ایف ڈی سی   کی مالی مدد  حاصل کرنے کی اجازت  ہے۔ این ایس ٹی ایف ڈی  سی  نفاذاتی ایجنسیوں  کے ذریعہ   قرض کی سہولت میں   قبائلی امور کی وزارت   کے نوٹس میں ایسا کوئی واقعہ  سامنے نہیں آیا ہے جہاں این یس ٹی ایف  ڈی سی  نے  اپنے این ایس ٹی  ایف ڈی سی   کے قرض  کی تقسیم کے معیارات   کو پورا کرنے والی کسی بھی نفاذاتی ایجنسیوں  کی کسی  تجویز کو مسترد کردیا ہو۔

این ایس ٹی  ایف ڈی سی   اپنے مفاداتی ایجنسی کے تعاون سے  وقت بہ وقت  این ایس ٹی  ایف ڈی سی    اور اس کی اسکیموں کے بارے میں معلومات کی تشہیر کے بیداری کے پروگرام  منعقد کرتا رہتا ہے۔

این ایس ٹی  ایف ڈی سی  فنڈ کی دستیابی  کے مقابلے درج فہرست قبائل  کی آبادی  کے تناسب میں  ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو رقم کی تقسیم کا ہدف مقرر کرتا ہے ۔ گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران   این ایس ٹی  ایف ڈی سی   نے متعلقہ سالوں  کے لئے کئے گئے  متوقع   مختص رقم  سے زیادہ فنڈ کی تقسیم کے جو قرض  کی درخواست گزاروں  کو تیار کرنے میں   بیدار ی  پروگراموں    کے اثر کی نشاندہی کرتے ہیں۔

*************

 

ش ح۔ع ح ۔رم

U-7611



(Release ID: 1841742) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi