کانکنی کی وزارت
دیرپا کانکنی کے لئے اقدامات شروع کئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 APR 2022 4:56PM by PIB Delhi
کوئلہ ،کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلادجوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی کہ کانکنی اور معدنیات (ڈیولپمنٹ اور ریگولیشن ) ایکٹ ، 1957 کی دفعات کے تحت کانکنی کے لیز پر عمل درآمدسے قبل ہر کان کو ماحولیاتی اور جنگلاتی منظوری سمیت مرکزی حکومت اور متعلقہ ریاستی حکومتو ں کے مختلف محکموں سے قانونی منظور ی حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماحولیاتی منظوری، کانکنی سے ماحولیات پر اثر کے تجزیہ کی بنیاد پر جاری کی جاتی ہے۔
ماحولیات کے اثرات کو کم کرنے اور کانکنی سے وابستہ کاربن نشانات نیز معدنیات کے تحفظ اور ڈیولپمنٹ ضوابط ( ایم سی ڈی آر ) 2017 کے باب وی میں دیرپا کانکنی کیلئے اصول بتائے گئے ہیں جیسے دیر پا کانکنی ، مٹی کو ہٹانا اور اس کا استعمال ، غیرمستعمل پتھروں وغیر ہ کی ذخیرہ اندوزی ، سطح کی کمی کو کنٹرول کرنے ، فضائی آلودگی کے خلاف احتیاطی تدابیر ،ضرررساں رقیق کے اخراج ،شور کے َخلاف احتیاط اور نباتات کی بحالی وغیرہ اصول میں شامل ہیں ۔
کانکنی کی وزارت نے کانکنی کے ہندوستانی بیورو کے ذریعہ دیر پا نشانات کے تجزیہ کے لئے معائنہ ، کانکنی ، فائدہ یا کسی بھی علاقے میں میٹا لوجیکل آپریشن کے دوران کی سرگرمیوں کی خاطر اسٹار ریٹنگ کا نظام قائم کیا ہے ۔ایم سی ڈی آر 2017 کے ضابطے 35 کے تحت ہر کرائے دار کو کانکنی کے کام کاج کی شروعات کی تاریخ یا 28 فروری 2017سے چار سال کے اندر کم از کم تین اسٹار ریٹنگ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے اوراسے سال بہ سال کی بنیاد پر برقراررکھنا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ این سی ڈی آر 2017 کے ضوابط 26 کے مطابق کانکنی کو لیزپر لینے والے ہرامیدوار کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ منظور شدہ کانکنی بند کرنے کا منصوبہ یا اس طرح کی ترامیم کے مطابق بحالی کے کام کاج کے حفاظتی اقدامات انجام دئے جارہے ہیں جیسا کہ مجاز اتھارٹی نے منظوری دی ہے۔
کانکنی کے کرایہ داروں کوسبز توانائی پیدا کرنے اور اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔اس سلسلے میں انڈین بیورو آف مائنس نے ملک بھر میں کانکنی کے مقامات پر قابل تجدید توانائی کے پلانٹ اور بجلی کی کھپت کی تنصیب کی نقشہ سازی کے لئے 293 کانوں کا ایک سیمپل سروے کیا ہے۔سروے میں اس بات کاذکر کیا گیا ہے کہ کانکنی کے مقامات پر کل تنصیب کردہ قابل تجدید توانائی پلانٹ کی گنجائش تقریباََ 583 میگاواٹ ہے۔
************
ش ح۔ع ح ۔رم
(15-07-2022)
U-7610
(ریلیز آئی ڈی: 1841733)
وزیٹر کاؤنٹر : 126