ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں ہنر مند لیبر

Posted On: 04 APR 2022 6:02PM by PIB Delhi

ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے ذریعے 2016 میں ہنر مند افرادی قوت کی مینوفیکچرنگ سیکٹر سمیت سیکٹر وار اضافہ کی ضرورت پر ایک مطالعہ کرنے کے لیے ایک مشاورتی فرم کو مصروف  کیا تھا۔ مطالعہ نے 24 شعبوں کو 2013  کو بنیاد بنا کر  انسانی وسائل کی ضروریات کا  شعبہ وار احاطہ اور تجزیہ کیا تھا۔ تخمینہ جاتی  افرادی قوت کی ضرورت  2022  کے لئے  بشمول مینو فیکچرنگ شعبہ مجوزہ طور پر  614.28 ملین تھی۔

مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بڑھتی ہوئی افرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرنے اور دیہی نوجوانوں سمیت نوجوانوں کو مناسب ہنر سے بااختیار بنانے کے لیے، اسکل انڈیا مشن 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔  اسکل انڈیا مشن کے تحت حکومت 20 مرکزی وزارتوں / محکموں کے ذریعہ پورے ملک میں مختلف ہنر مندی کی ترقی کی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔

مینوفیکچرنگ سیکٹر کا احاطہ کرنےو الے اہم  اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ اسکیم / پروگرام، جو کہ  اسکل ڈیو لپمنٹ اور انٹر پرینیوشپ وزارت کے ذریعہ نافذ  کئے جارہے ہیں، وہ یہ ہیں: پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی)،  جن شکشن سنتھان (جے ایس ایس)،  نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم ( این اے پی ایس) اور کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس)۔ پی ایم کے وی وائی، جے ایس ایس ، این اے پی ایس اور   سی ٹی ایس کے تحت  31 دسمبر  2021  تک  تقریبا 2.35 کروڑ امیدواروں کو   ٹریننگ دی گئی / رجسٹر کئے گئے۔تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

اسکیم

رجسٹر کئے گئے / تربیت دئے گئےامیدوارکی تعداد (لاکھ میں)

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)  2015  سے

134.29

جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) 2018 سے

11.94

نیشنل اپرینٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) 2016  سے

13.39

کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) 2015  سے

75.39

میزان

235.01

 

 

 

ش ح۔  ا ک ۔  ق ر

15-07.2022

U:7604

 

 



(Release ID: 1841715) Visitor Counter : 91


Read this release in: English