صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے صحت عامہ سے متعلق اقدامات اور مونکی پوکس وبا کے  پھوٹ پڑنے کی تحقیقات کے لیے ریاستی حکومت کی مدد کرنے کی خاطر کیرالہ میں اعلیٰ سطحی ملٹی- ڈسپلنری ٹیم روانہ کی

Posted On: 14 JUL 2022 8:05PM by PIB Delhi

 

صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے کیرالہ کے کولم ضلع میں مونکی پوکس کے تصدیق شدہ معاملات کے پیش نظر صحت عامہ سے متعلق اقدامات کو قائم کرنے میں ریاستی صحت حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ملٹی ڈسپلنری ٹیم کیرالہ روانہ کی ہے۔

کیرالہ جانے والی مرکزی ٹیم میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی)، ڈاکٹر آر ایم ایل ہسپتال، نئی دہلی اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے سینئر عہدیدار کے ساتھ صحت و کنبہ بہبود کے علاقائی دفتر، کیرالہ کے ماہرین شامل ہیں۔

یہ ٹیم ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور صحت عامہ کی ضروری اقدامات کی سفارش کرے گی۔ حکومت ہند صورتحال کی احتیاط کے ساتھ نگرانی کرکے اور ریاستوں کے ساتھ تال میل قائم کرکے وبا کے پھوٹ پڑنے کے کسی بھی امکان کی صورت میں فعال اقدامات کررہی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7583

 


(Release ID: 1841585) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam