جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کین بیٹوا پروجیکٹ  کا اثر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 APR 2022 5:01PM by PIB Delhi

 جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو  نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مجوزہ کین بیٹوا لنک پروجیکٹ (کے بی ایل پی ) پر ایک ہمہ گیر ماحولیاتی اثر تشخیص(ای آئی اے ) مطالعہ انجام دیا گیا ہے تاکہ جسمانی  ،حیاتیاتی  او ر سماجی –اقتصادی ماحول پر پروجیکٹ کے مثبت اور منفی  اثرات کی شناخت کی جاسکے ۔ یہ اندازہ لگایا گیاہے کہ دودہان آبی ذخیرے کی وجہ سے کُل  زیرآب علاقہ  تقریباََ 9 ہزار ہیکٹئیر ہوگا ، جو پنّا ٹائیگر ریزرو  (پی ٹی آر ) کور  کے 4141 سے زیادہ  ہیکٹئیر ، پی ٹی آر بفر کے  1314 ہیکٹئر اور  10  گاؤں تک  پھیلا ہوا ہے ۔ ان دس  گاؤں  میں  تقریباََ  1913 خاندا  ن متاثر ہوں گے ۔  کے بی ایل پی کے دوسرے اجزا کے لئے زیر آب علاقے اور بازآبادکاری  اور ری سیٹلمنٹ (آر اینڈ آر )کی تفصیلات  ضمیمہ ایک میں دی گئی ہیں ۔ کے بی ایل پی  کا باز آبادکا ری اورری سیٹلمنٹ منصوبہ  معاوضے کا مناسب حق  اور لینڈ اکیوزیشن میں شفافیت   ، باز آبادکا ری اورری سیٹلمنٹ قانون  2013  کے مطابق  تیار کیا گیا ہے۔ کے بی ایل پی کے تحت متاثرہ گھرانوں   کی راحت  ،  ری سیٹلمنٹ  اور  باز آبادکاری  اسی کے مطابق  انجام دیا گیا ہے ۔مدھیہ پردیش  آلودگی کنٹرول بورڈ  (ایم پی پی سی بی ) نے 2014 میں  چھتر پور ضلع کے   سیلون  گاؤں  میں  اور پنّا ضلع کے انّوٹا گاؤں میں   عوامی سماعتوں  کا اہتمام کیا تھا ۔ ان عوامی  سماعتوں   کے اہتمام سے پہلے ایم پی  پی سی بی نے  مقامی اخبارات میں  عوامی مشورہ  اور ڈسکلوزر  کا ایک نوٹس شائع کیا تھا  اورعوام  کو جواب دینے کے لئے  30 دن کی مدت  متعین کی گئی تھی۔  منصوبے کا ایگزیکٹو خلاصہ   ایم پی پی سی بی کے ذریعہ   ضلع کلکٹر آفس  ،میونسپل کارپوریشن آفس  ،ریاستی آلودگی کنٹرول  بورڈ کے ہیڈ آفس ، ماحول   کے ریاستی محکمے وغیرہ  میں  پیش کیا گیا تھا تاکہ عوام کی  وافر رسائی کو  یقینی بنایا جاسکے ۔ دو نوں عوامی سماعتوں   میں   عوام نے اچھی خاصی تعداد میں شرکت کی تھی۔

 

ضمیمہ ای

کین بیٹوا پروجیکٹ کے اثرات کے بارے میں

 

Sl. No.

Project Name

No. of Villages

No. of Project Affected Families

Area submerged (in Ha)

1.

Lower Orr Dam

12

944

2,723.70

2.

Kotha Barrage Project

27

638

1,359

3.

Bina Complex Project

84

2,290

 

 

*************

ش ح۔اک ۔رم

U-7547

 


(ریلیز آئی ڈی: 1841411) وزیٹر کاؤنٹر : 135
یہ ریلیز پڑھیں: English