وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمے نے بنگلورو میں ایک دوا ساز گروپ کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا

Posted On: 13 JUL 2022 7:13PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمے نے چھ جولائی 2022 کو بنگلورو میں قائم ایک بڑے دوا ساز گروپ کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ، یہ گروپ ادیہ سازی سے متعلق چیزوں کی تیاری اور مارکیٹنگ کرتا ہے۔ گروپ پچاس سے زیادہ ملکوں میں اپنا مال پہنچاتا آیا ہے۔ تلاشی کی کارروائی نو ریاستوں میں تقریبا 36 ٹھکانوں پر ہوئی ۔

تلاشی کے دوران کافی تعداد میں غیر قانونی دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا برآمد کیا گیا اور انھیں ضبط کیا گیا۔ ابتدائی چھان بین میں پتہ چلا ہے کہ یہ گروپ اپنے کھاتوں میں غلط اخراجات کا اندراج کررہا تھا اور انھیں ’’فروخت اور فروغ‘‘کی مدد میں میڈیکل پیشہ ور افراد کے لئے تحفے تحائف کی شکل میں لکھا گیا تھا۔ ان تحفے تحائف میں سفری اخراجات اور دیگر تحفے شامل ہیں۔ پرومشن اینڈ پروپیگنڈا کے نام سے یہ تحائف میڈیکل پروفیشل افراد کو کمپنی کی ادویات اور دیگر مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے بتائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ سیمنار اور سمپوزیم میڈیکل ایڈوائزری وغیرہ کی مدمیں غلط اندراجات کئے گئے تھے۔ جو ثبوت وشواہد ملے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ گروپ نے اپنی مصنوعات اور برانڈز کو پرموٹ کرنے کے لئے غلط طریقے اختیار کئے ان تحفے تحائف کا اندازہ ایک ہزار کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

گروپ نے بعض آمدنی کے معاملے مصنوعی طریقے سے بڑھا کر خصوصی گنجائش کے تحت  ہیر پھیر کی تھی۔ ٹیکس کی چوری کے دیگر طریقے جو استعمال کئے گئے ان میں مجاز یونٹوں کو تحقیق وترقی کے لئے ناکافی فنڈ کی فراہمی اور سیکشن 35 (2 اے بی) کے تحت تحقیق وترقی کی کٹوتی کے لئے اخراجات کو بڑھا چڑھا کر دکھایا گیا تھا۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے  جوٹیکس بچایا گیا وہ 300 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 194 سی کے تحت ڈیڈکشن ایٹ سورس کی دفعات کی بھی خلاف ورزی پائی گئی ہے۔

چھاپے کی کارروائی کے دوران 1.20 کروڑ روپے کی بنا حساب کتاب کی نقد رقم اور 1.40 کروڑ روپے کی مالیت کے سونے اور ہیرے کے زیورات پکڑے گئے ہیں۔

مزید چھان بین جاری ہے۔

****

 

 

U.No:7525

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1841313) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi