زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود اور انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آر آئی) نے آئی آر آر آئی جنوبی ایشیا ریجنل سینٹر (ISARC) کے مرحلہ-2 کی سرگرمیوں کے آغاز کے معاہدے پر دستخط کیے


مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے دستخطی تقریب کی صدارت کی

مرکزی سکریٹری برائے زراعت نہ کہا، یہ معاہدہ کسانوں کی فلاح و بہبود میں بہتری کی راہ ہموار کرے گا اور ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے باقی حصوں میں خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا

آئی ایس اے آر سی فلپائن سے باہر پوری دنیا میں آئی آر آر آئی کا پہلا اور سب سے بڑا تحقیقی مرکز ہے: آئی آر آر آئی ڈی جی

Posted On: 12 JUL 2022 6:52PM by PIB Delhi

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود (DA&FW) اور انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (IRRI) کے درمیان آئی آر آر آئی جنوبی ایشیا ریجنل سینٹر (ISARC) کے مرحلہ-2 کی سرگرمیوں کے آغاز کے سلسلے میں آج ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے پر جناب منوج اہوجا، سکریٹری، DA&FW اور ڈاکٹر جین بالی، ڈائریکٹر جنرل، IRRI نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر، جناب نریندر سنگھ تومر کی موجودگی میں دستخط کیے۔

 

 

آئی ایس اے آر سی کا قیام پانچ سال قبل مرکزی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آیا تھا۔ آئی ایس اے آر سی نے چاول کی قدر میں اضافے کا ایک مرکز بھی قائم کیا جس میں ایک جدید اور نئے طرز کی لیبارٹری شامل ہے۔ CERVA کی اہم کامیابیوں میں سے ایک کم اور ایک انٹرمیڈیٹ گلیسیمک انڈیکس (GI) چاول کی اقسام بالترتیب آئی آر آر آئی 147 (GI 55) اور آئی آر آر آئی  162 (GI 57) کی ترقی شامل ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 دسمبر 2021 کو وارانسی میں ISRAC میں جدید ترین تیز رفتار افزائش کی سہولت (Speed ​​Breed) کا افتتاح کیا۔ یہ سہولت فصلوں کے پودوں کی نشوونما کے دور کو تیز کرنے اور چاول کے پودوں کو عام حالات میں صرف ایک سے دو کے مقابلے میں ہر سال پانچ نسلوں تک آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے۔

 

 

آئی ایس اے آر سی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، خوراک اور غذائی تحفظ، صحت اور چھوٹے کسانوں کی فلاح و بہبود کے ذریعے نظام کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، پیداوار کے فرق کو کم کرنے، ماحولیاتی لچک میں اضافہ، میکانائزڈ اور ڈیجیٹل فارمنگ، مارکیٹ روابط، جدید ویلیو چینز کی تجویز ہے۔

اپنے مختصر تبصرے میں جناب اہوجا نے کہا کہ یہ معاہدہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے باقی حصوں میں خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید کام کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ IRRI، خاص طور پر ISARC، زرعی خوراک کے شعبے سے متعلق انتہائی اہم مسائل کو حل کرنے میں طویل عرصے سے ہندوستانی حکومت کا اتحادی رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بالی نے کہا کہ ISARC فلپائن سے باہر پوری دنیا میں IRRI کا پہلا اور سب سے بڑا تحقیقی مرکز ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاہدے کے تسلسل سے جنوبی ایشیا میں چاول اگانے والے ممالک بشمول ہندوستان اور افریقہ کی فصلوں کی پیداوار، بیج کے معیار اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ چاول کی کاشت میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کو کم کرے گا، عالمی بھوک سے لڑنے اور غربت کے خاتمے میں مدد کرے گا۔

 

 

دوسرے مرحلے کے مقاصد کو پورا کرنے کی سرگرمیاں 5 سال کے دوران تین موضوعاتی شعبوں میں ایک ٹرانس ڈسپلنری اپروچ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے انجام دی جائیں گی، (1) چاول کی قدر میں اضافہ (CERVA)؛ (2) سنٹر آف ایکسی لینس ان سسٹین ایبل ایگریکلچر (CESA) اور (3) سنٹر فار ایجوکیشن ان انوویشن اینڈ ریسرچ فار ڈویلپمنٹ (CEIRD

اہم مقاصد میں شامل ہیں زیادہ پیداوار کے تناؤ کو برداشت کرنے والے اور بایو فورٹیفائیڈ چاولوں کی ترقی، پھیلاؤ اور مقبولیت خاص طور پر زیادہ زنک اور کم گلیسیمک انڈیکس والے چاول؛ چاول کی مخصوص اور تصدیق شدہ اناج کی کوالٹی کو آگے بڑھانے کے لیے قومی اور علاقائی چاول کی افزائش کے پروگراموں کی حمایت کرنا؛ مربوط جغرافیائی ڈیٹا سسٹمز اور ٹولز، مضبوط بیجوں کے نظام، متحرک زرعی مشاورتی نظام، اور پیمانے پر مناسب میکانائزیشن کے ذریعے موسمیاتی اسمارٹ اقسام، قدرتی وسائل کے انتظام کے طریقوں، اور لچکدار زراعت کا فروغ؛ غذائی اجزا کے استعمال کی کارکردگی (NUE) میں بہتری، مٹی کی صحت، اور چاول کے متنوع زرعی خوراک کے نظام میں پانی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ماحولیاتی اثرات میں کمی؛ پریمیم معیار کی روایتی اقسام اور ویلیو ایڈڈ ضمنی مصنوعات کے لیے جامع ویلیو چین پر مبنی کاروباری ماڈلز (بشمول کسان پروڈیوسر کمپنیاں، کاروباری روابط، اور انٹرپرینیورشپ) کی ترقی؛ چاول پر مبنی نظاموں میں کاروباری مشغولیت اور ان نظاموں کی پائیدار تبدیلی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے شواہد پر مبنی حکمت عملیوں کی ترقی؛ اور جدید انسانی سرمائے کی ترقی کے حل کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈروں کی مقامی صلاحیتوں، علم اور مہارتوں میں اضافہ۔

مرحلہ II کی سرگرمیاں حکومت ہند اور آئی آر آر آئی کے درمیان طویل عرصے کے تعاون کی پیروی کرتی ہیں۔ 2017 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے وارانسی میں نیشنل سیڈ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (این ایس آر ٹی سی) کے کیمپس میں آئی ایس اے آر سی کے قیام کو منظوری دی تھی۔ کابینہ نے 12 جولائی 2017 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں آئی ایس اے آر سی کے قیام اور ہندوستان میں آئی آر آر آئی کے آپریشن کو منظوری دی تھی۔ اس کے بعد، DA&FW اور IRRI کے درمیان 2 اگست 2017 کو معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدہ 2017 سے 2022 تک 5 سال کے لیے تھا جس میں مزید 5 سال کی توسیع کی شرط تھی جب دونوں فریقین اس کے لیے باہمی رضامندی ظاہر کریں۔

گزشتہ پانچ سالوں سے، مرکز نے خطے میں خوراک کی پیداوار کو استعمال کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ وہ اپنی جدید ترین لیبارٹری سہولیات کے ذریعے نجی اور سرکاری شعبوں کے اراکین کے لیے اناج کے معیار، فصل کی پیداوار اور غذائیت کے معیار کے لیے تحقیق فراہم کر رہا ہے۔ ISARC نے چاول پر مبنی زرعی خوراک کے نظام پر مختصر کورسز کے ذریعے علم کی منتقلی کو بھی فعال کیا ہے۔

 

 

معاہدے کے دوسرے موجودہ مرحلے میں، آئی ایس اے آر سی نے اپنی تحقیق اور ترقی کو بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد پورے ہندوستان اور جنوبی ایشیا میں چاول پر مبنی پائیدار نظام کی مساوی ترقی کو تیز کرنا ہے تاکہ اناج اگانے والوں اور صارفین کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ آئی ایس اے آر سی ڈیجیٹل زراعت، زرعی مشاورتی خدمات، علم کے تبادلے اور صلاحیت کی ترقی کے ذریعے نظام کی پیداواری صلاحیت اور کسانوں کی آمدنی میں مزید بہتری کی سہولت فراہم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے جو کاروباری ماڈلز کے ذریعے پائیدار اور ماحول دوست زراعت کو فروغ دے گا جس سے نوجوان دوبارہ زرعی صنعت کی طرف راغب ہوں گے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 7494



(Release ID: 1841075) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Marathi , Hindi