زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

بنگلورو، کرناٹک میں زراعت اور باغبانی کے ریاستی وزراء کی دو روزہ  قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی


جناب نریندر سنگھ تومر زرعی – پیداوارمارکیٹنگ میں نئی سطح کے انقلاب کے لیے ’’ای۔نام کے تحت پلیٹ فارموں کے پلیٹ فارم (پی او پی)‘‘ کا آغاز کریں گے

Posted On: 12 JUL 2022 5:42PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود  کا محکمہ، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت، حکومت ہند کے تحت، جناب نریندر سنگھ تومر، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر؛  محترمہ شوبھا کرندلاجے اور جناب کیلاش چودھری، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزرائے مملکت؛  اور زراعت اور باغبانی کے ریاستی وزراء کی موجودگی میں زراعت اور باغبانی کے ریاستی وزراء کی دو روزہ قومی کانفرنس ، مؤرخہ 14۔15 جولائی 2022 کو بنگلورو، کرناٹک میں منعقد کر رہا ہے۔

کانفرنس کے دوران 9 موضوعات یعنی، ڈجیٹل زراعت، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، قدرتی طریقہ کاشت، ایف پی او، ای۔نام، پردھان منتری کسان سمان ندھی، قومی خوراک سلامتی مشن، زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ، آئی سی اے آر کی نئی تکنالوجی، پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تکنیکی سیشنوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ کانفرنس کے دوران ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں زراعت اور اس سے متعلق شعبے میں اپنائے گئے بہترین طور طریقوں پر ایک علیحدہ سیشن کو تکنیکی سیشن کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر کے ذریعہ اس کانفرنس کی سب سے اہم چیزوں میں سے ایک، پلیٹ فارموں کے ای-نام پلیٹ فارم کا آغاز کیا  جائے گا ، تاکہ کاشتکاروں کو زرعی پیداوارکی بہتر قیمت حاصل کرنے کے لیے زرعی پیداوار کی تجارت اور مارکیٹنگ کو فروغ دیا جا سکے۔

حکومت ہند نے زرعی پیداوار مارکیٹنگ  میں نئی سطح کا انقلاب برپا کرنے کے لیے ’’ای-نام کے تحت پلیٹ فارموں کے پلیٹ فارم (پی او پی)‘‘ کے توسط سے تمام حصہ داروں کی شراکت داری کے لیے ایک نئی پہل قدمی کی ہے جس سے بھارتی کاشتکاروں کو ان کی ریاست کی سرحدوں سے باہر اپنی پیداوار فروخت کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس سے کئی بازاروں، خریداروں، سہولت فراہم کاروں تک کاشتکاروں کی ڈجیٹل طور پر رسائی میں اضافہ ہوگا ، اور کاشتکاروں کو زرعی پیداوار کی بہتر قیمتوں کی وصولی کے لیے قیمتوں کی دریافت کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے ارادے سے تجارتی لین دین میں شفافیت لانے میں بھی مدد ملے گی۔پلیٹ فارموں کے پلیٹ فارم کے طور پر ای-نام ایک ماہر اور اثرانگیز ’’ایک ملک ایک بازار‘‘ ایکونظام بنانے کا راستہ ہموار کرے گا۔

یہ کانفرنس ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے 75 برسوں کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے، جو کہ آتم نربھارت کی تعمیر کی جانب ایک قدم ہے۔

 

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7490



(Release ID: 1841071) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Marathi