پنچایتی راج کی وزارت
تپ دق کے خاتمے کے لئے پنچایتی راج کی وزارت اورصحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے تپ دق سے متعلق مرکزی ڈویژن کے درمیان مفاہمت نامہ پردستخط کئے گئے
اس مفاہمت نامے کی بدولت 2025تک بھارت میں تپ دق کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم کے ایک بڑے ہدف کوحاصل کرنے میں مدد ملے گی
Posted On:
08 JUL 2022 7:37PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) اور صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو ) کے تپ دق سے متعلق مرکزی ڈویژن کے درمیان آج یہاں ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم اویو) پردستخط کئے گئے ۔ اس مفاہمت نامہ پرپنچایتی راج کی وزارت کی جانب سے اقتصادی صلاح کار، جناب (ڈاکٹر) بجییا کماربہیرا اورصحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے این ٹی ای پی کے جوائنٹ سکریٹری جناب ڈاکٹرپی اشوک بابو نے پنچایتی راج کی وزارت اورصحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کئے ۔ اس مفاہمت نامہ سے بین وزارتی تال میل اوراشتراک اورکلیدی ساجھیداری قائم ہوگی ۔ اس کا مقصد سال 2025تک بھارت میں تپ دق کابالکل خاتمہ کردینے سے متعلق وزیراعظم کے ایک بڑے ہدف کو حاصل کرنا ہے ۔
جناب (ڈاکٹر) پی اشوک بابونے کہاکہ اس مفاہمت نامہ (ایم اویو) کی بدولت بنیادی سطح پرمربوط اورتال میل پرمبنی کوششوں کی راہ ہموارہوجانے کا امکان ہے تاکہ تپ دق سے متعلق بدنامی کے داغ اورتفریق کو ختم کرنے اورپنچایتی راج اداروں (پی آرآئیز) /دیہی مقامی اداروں کے ملک گیرنیٹ ورک کے وسیع امکانات کو بروئے کارلاکر،سال 2025تک بھارت میں تپ دق کے خاتمے کی خاطر دیہی علاقوں میں عوامی بیداری پیداکی جاسکے ۔ یہ مفاہمت نامہ تپ دق سے مبرا بھارت مہم کے مقصد اورہدف کی حصولیابی میں ایک سنگ میل کے طورپرکام کرے گا۔
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے جناب (ڈاکٹر) بیجییا کماربیہیرا نے کہاکہ پنچایتی راج کی وزارت نے دیہی علاقوں میں ‘‘ ٹی بی ہارے گا –دیش جیتے گا’’ مہم کو آگے لے جانے کی غرض سے صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ ہاتھ ملالیاہے ۔ 2025تک تپ دق کے خاتمے سے متعلق ہدف کی حصولیابی کونشانہ بنایاگیاہے ۔ انھوں نے پی آرآئیز کے توسط سے دیہی بھارت کے کونے کونے میں اس کاز کے لئے کام کرنے کا یقین دلایا۔
ڈاکٹربیہیرا نے امید ظاہرکی کہ پنچایتی راج کی وزارت اور صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے درمیان یہ بین وزارتی تعاون اوراشترک ، پنچایتوں /گاؤوں کی صحت ، صفائی ستھرائی اورتغذیہ بخش خوراک سے متعلق کمیٹی (وی ایچ ایس این سی ) کی سرگرم شمولیت کے ساتھ زمینی اور بنیادی سطح پربیداری پیداکرنے پرتوجہ مرکوز کرے گا۔ اورآخرکارسال 2025تک بھارت سے تپ دق کا بالکل خاتمہ کردینے کی جانب مختلف النوع ممکنہ تعاون پرمبنی سرگرمیوں کی معاونت بھی کرے گا۔
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ،اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز کے ذریعہ طے شدہ اہداف سے بھی پانچ سال قبل ، سال 2025تک بھارت میں تپ دق کے خاتمے کے مقصد سے تپ دق سے مبرابھارت مہم کا آغاز کیا تھا۔ یہ ایک ایسا عزم ہے کہ جس سے بھارت میں اس بیماری سے لڑنے سے متعلق وزیراعظم کے عزم مصمم کا عندیہ ملتاہے ۔ دنیا میں تپ دق کے سب سے زیادہ مریض بھارت میں ہیں ۔اس مفاہمت نامہ کا خاص مقصد ، تپ دق سے مبرا بھارت کی جانب ایک کثیرشعبہ جاتی اور تیز تر تدارکی کارروائی کی غرض سے حکومت ہند کی سبھی وزارتوں میں پالیسی ، پروگرام اور عمل آوری کی سطحوں پرباہم ہم آہنگی پیداکرنا ہے ۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے سال 2025 تک ملک سے تپ دق کے خاتمہ کی غرض سے ایک نیشنل اسٹراٹیجک پلان (25-20217) تیارکیاہے ۔ بین وزارتی اشتراک کے ذریعہ ، صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت ، مختلف وزارتوں کے توسط سے مزدوروں ، کان کنی کاکام کرنے والے کان کنوں ، نقل مکانی کرنے والوں ، قبائلی آبادی ، خواتین اوربچوں جیسی آبادی تک پہنچنا چاہتی ہے ۔
**********
)ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -7468
(Release ID: 1840910)
Visitor Counter : 132