وزارت دفاع
مصر میں ٹیکٹکل لیڈرشپ پروگرام میں ہندوستانی فضائیہ کی شرکت
Posted On:
08 JUL 2022 7:21PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ کی ٹکڑی مصر (قاہرہ ویسٹ ایئر بیس) میں مصری فضائیہ (ای اے ایف) ویپن اسکول میں ٹیکٹکل لیڈرشپ پروگرام (ٹی ایل پی) کے درمیانی نکتہ پر پہنچ رہی ہے۔ یہ پروگرام 24 جون کو شروع ہوا اور 23 جولائی، 2022 کو ختم ہوگا۔ ہندوستانی فضائیہ تین سخوئی -30 ایم کے آئی طیاروں کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ ہندوستانی ٹکڑی کو پہنچانے کے لیے دو سی-17 طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے سخوئی -30 ایم کے آئی جنگی طیاروں نے جام نگر ایئربیس (ہندوستان) سے چار ملکوں کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے چھ گھنٹے تک بغیر رکے قاہرہ ویسٹ ایئربیس (مصر) تک کا سفر طے کیا۔
ٹیکٹکل لیڈرشپ پروگرام ایک انوکھی جنگی مشق ہے، جس میں ہندوستانی فضائیہ کا عملہ انسٹرکٹرز کے طور پر شرکت کر رہا ہے۔ یہ مشق ہندوستانی فضائیہ کی پہنچ اور صلاحیتوں کی نمائش کرنے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور بہترین طور طریقوں کے لین دین میں بھی مدد کرے گا۔
مشق کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے دن اور رات کے مشن میں حصہ لیا، جس میں ہوا سے زمین اور ہوا سے ہوا میں جنگ کے منظرنامے شامل تھے۔ ساتھ ہی مصر کے ایف -16، رافیل اور مِگ -29 طیاروں کے ساتھ کامبیٹ سرچ اینڈ ریسکیو (سی ایس اے آر) سرگرمی شامل تھی۔
*****
ش ح۔ ق ت
U NO: 7443
(Release ID: 1840721)
Visitor Counter : 172