مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پریمان: این سی آر کے لیے جیو پورٹل کو عام کر دیا گیا ہے
Posted On:
08 JUL 2022 7:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 جولائی 2022/
قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) اس وقت 55,083 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں حصہ لینے والى چار ریاستیں (24 اضلاع اور دہلی کے پورے این سی ٹی) اس کے جزوی علاقے کے طور پر ہیں۔ ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس ٹکنالوجی کے موثر استعمال کے مقصد کے لیے، ایک ویب جیو پورٹل، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے توسط سے شروع کیا گیا ہے جو این سی آر میں حصہ لینے والی ریاستوں اور این سی آر پی بی کے دفتروں کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔
یہ جیو پورٹل این سی آر خطے میں ڈی سینٹر لائزڈ منصوبہ بندی اور انتظام کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔
پورٹل تقریباً 179 پرتوں پر مشتمل ہے جو لائن، پوائنٹ اور پولیگون فیچر کے طور پر پیش کی گئی ہیں جس میں زمین کے استعمال، ٹرانسپورٹ، صنعت، پانی، بجلی، صحت، پناہ گاہ، ورثہ اور سیاحت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ وغیرہ جیسے مختلف شعبوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
این سی آر کے لیے جیو پورٹل جسے 'پریمان' کے نام سے جانا جاتا ہے، 31.08.2021 کو 40 ویں میٹنگ میں شروع کیا گیا تھا۔
جناب ہردیپ سنگھ پوری، چیئرمین، این سی آر پی بی اور مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ اور شہری امور کے ذریعے اس پورٹل کو لانچ کیا گیا۔
اب، عوامی مفاد میں وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ارادے کے ساتھ، این سی آر پی بی نے جیو پورٹل کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔ جیو پورٹل تک این سی آر پی بی کی ویب سائٹ https://ncrpb.nic.in/ اور ویب لنک https://ncrpbgis.nic.in/ کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7387
(Release ID: 1840275)
Visitor Counter : 200