سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مصنوعی ذہانت دیہی رابطے اور صحت کی نگہداشت کو فروغ دیتا ہے

Posted On: 07 JUL 2022 3:56PM by PIB Delhi

ملک کے مختلف حصوں میں کل 15 دیہات جلد ہی اگلی نسل کے نیٹ ورکنگ حل کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے منسلک ہو سکتے ہیں جو 4جی  انفراسٹرکچر میں  جماؤ  کے مسائل کو حل کر سکتا ہے اور ہائی ٹیک اور سستی انٹرنیٹ کنکٹی وٹی فراہم کر سکتا ہے۔

گیگا میش نامی نیٹ ورک سلوشن وائرلیس طور پر فائبر جیسی بیک ہال صلاحیت فراہم کرتا ہے اور 5جی کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔

یہ حل ایسٹروم کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، جو ایک گہری ٹیک اسٹارٹ اپ ہے جو اپنے پیٹنٹ ملی میٹر ویو ای بینڈ ریڈیوز اور سیٹلائٹ کمیونیکیشن سلوشنز کے ذریعے 5جی اور دیہی ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کے نفاذ کو تیز کرتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے 15 گاؤں کے ساتھ پائلٹ شروع کرنے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ پائلٹ کی بنیاد پر ہندوستان کے مزید دیہی حصوں میں سرگرمی کو بڑھانے کے لئے  منصوبے جاری ہیں۔

اسٹارٹ اپ کو اے آئی  اور روبوٹکس ٹیکنالوجی پارک(اے آرٹی پی اے آرکے)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی ) میں ٹیکنالوجی انوویشن ہب (ٹی آئی ایچ )کے ذریعے تعاون حاصل ہے، جس کا مقصد زمین اور خلا میں ملی میٹر لہر وائرلیس مواصلات کے لیے مستقبل کا خاکہ بنانا ہے۔

 

اے آرٹی پی اے آرکے ایک غیر منافع بخش فاؤنڈیشن ہے جسے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی )، بنگلور نے   پبلک پرائیویٹ تعاونی ماڈل میں مصنوعی ذہانت فاؤنڈری  کی طرف سے مدد کے ساتھ فروغ دیا ہے،  جس کا مقصد انٹرڈیسپلینری  سائبر-فزیکل سسٹمس (این ایم –آئی سی پی ایس ) سے متعلق قومی مشن کے تحت حکومت ہند کے محکمہ سائنس اورٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) کی طرف سے اور حکومت کرناٹک کی طرف سے  بنیادی فنڈنگ کے ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی ) اورروبوٹکس میں  ٹکنالوجی اختراعات  کو فروغ دینا ہے ۔  اسے صنعت، اکیڈمی اور حکومتی اداروں کے شراکت داروں کا ایک باہمی تعاون پر مبنی کنسورشیم لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

گیگا میش ، ایسٹروم  کے ذریعے تیار کیا گیا، جسے آرٹ پارک نے سپورٹ کیا، دنیا کا پہلا ملٹی بیم ای-بینڈ ریڈیو ہے جو ان میں سے ہر ایک ٹاور کو ملٹی جی بی پی ایس  تھرو پٹ فراہم کرتے ہوئے ایک ٹاور سے متعدد ٹاورز تک بیک وقت بات چیت کرنے کے قابل ہے۔ ایک گیگا میش ڈیوائس 2+ جی بی پی ایس  صلاحیت کے ساتھ چالیس لنکس تک فراہم کر سکتی ہے، جو دس کلومیٹر کی حد تک بات چیت کر سکتی ہے۔ رینج میں یہ لچک اسے گھنے شہری نیٹ ورکس کو کم کرنے اور دیہی کوریج کو بڑھانے دونوں کے لیے موزوں بناتی ہے۔ دیہی طبقے میں ہندوستان کی بڑی آبادی کے ساتھ، ایسٹروم  گھریلو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

بڑے اصل سازوسامان بنانے والے(اوایم ایز) جیسے ایریکشن ، سکلو، ہوئیی اوراین ای سی نے ای بینڈ مصنوعات تیار کی ہیں۔ جبکہ یہ تمام پروڈکٹس صرف پوائنٹ ٹو پوائنٹ کمیونیکیشن کر سکتے ہیں، جس کے لیے بڑی تعداد میں ڈیوائسز کی ضرورت ہوتی ہے جس سے تعیناتی کی لاگت بڑھ جاتی ہے، آرٹ پارک کے سٹارٹ اپ کے ذریعے گیگامیش، ای -بینڈ میں ایک سے زیادہ پوائنٹ ٹو پوائنٹ کمیونیکیشن کی خصوصیات رکھتا ہے، لاگت کو کم کرتا ہے۔ اور اس کی تعینات کو آسان بنانے کے لئے اوردورسے مرمت کرنے اوربرقراررکھنے کے لئے سافٹ ویئر سے چلایاجاتاہے ۔ اس کے علاوہ، آرٹ پارک کےمصنوعی ذہانت کے  محققین نے ہیلتھ ٹیک  سٹارٹ اپ نرمئی ہیلتھ انالیٹکس  اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی )کے ساتھ مل کر، ایکسرے سیٹو،نے  ایک ایسا پلیٹ فارم بھی تیار کیا ہے جو کووڈ-19 کے تئیں 98.86 فیصد حساسیت کے ساتھ سینے کے ایکسرے کی تشریح کر سکتا ہے۔

 

آرٹ پارک نے آرٹ پارک انوویشن سمٹ کا بھی اہتمام کیا جس نے صنعت، اکیڈمی اور حکومت کو ایک چھت کے نیچے لایا جس میں اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی جیسے کہ دیہی علاقوں میں اگلی نسل کا رابطہ کیسے پیدا کیا جائے، بھارت کے لیے ہیلتھ اے آئی ، بھارت کو ڈرونز سے جوڑنا، مستقبل کے لیے جامع تعلیم اور اے آئی  اور ریسرچ ایکو سسٹم کی تعمیروغیرہ ۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ہندوستانی فوج کے بغیر پائلٹ کے زمینی گاڑی (یوجی وی) کے تجربے میں حصہ لیا اور ہندوستان کے واحد ٹانگوں والے روبوٹک کتّے کی نمائش کی۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E4WB.jpg

 

**************

)ش ح ۔اک۔ ع آ)

U -7365


(Release ID: 1840028) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi