خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آنگن واڑی ملازمین کو اعزازیہ؍اجرت

Posted On: 01 APR 2022 5:40PM by PIB Delhi

خواتین واطفال کے بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کی۔

آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) کی تعداد اور آنگن واڑی ملازمین؍آنگن واڑی معاونین؍سپروائزر کی تعداد ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے ضمیمہ میں دی گئی ہے۔ فی الحال مین -اے ڈبلیو سی میں آنگن واڑی ملازمین کا اعزازیہ ماہانہ 4500 روپے، منی- اے ڈبلیو سی  میں آنگن واڑی ملازمین کا اعزازیہ ماہانہ 3500 روپے اور آنگن واڑی معاونین کا اعزازیہ ماہانہ 2250 روپے ہے۔  اس کے علاوہ کارکردگی کی بنیاد پر آنگن واڑی معاونین کو ہر مہینے 250 روپے کا انسینٹو دیا جاتا ہے اور یکم اپریل 2021 سے آنگن واڑی ملازمین کو ہر مہینے 500 روپے کا انسینٹو دینے کے لئے گائیڈ لائنس جاری کی گئی ہے۔ مزید برآں ریاستیں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے وسائل سے بھی ان ملازمین کو اضافی مالی مراعات؍ اعزازیہ فراہم کرتے ہیں۔ آنگن واڑی سروسیز کے تحت کام کرنے والے سپر وائزر سرکاری ملازمین ہیں، جن کی تنخواہوں کے بارے میں متعلقہ ریاستی حکومت؍مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے ذریعہ وقتاً فوقتاً فیصلے کئے جاتے ہیں۔

آنگن واڑی ملازمین کے کام کے حالات کو بہتر کرنے کے لئے خواتین واطفال کی بہبود کی وزارت نے دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے ساتھ مشترکہ گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس کے مطابق آنگن واڑی سروسیز(آئی سی ڈی ایس اسکیم) کے ساتھ مل کر مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت ملک بھر میں چار لاکھ اے ڈبلیو سی عمارتوں کی تعمیر کی جائے گی۔ سووچھتا ایکشن پلان کے تحت ہر اے ڈبلیو سی میں پینے کے پانی اور بیت الخلا کی سہولت کے لئے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ واٹر فلٹر، فرنیچر، سازوسامان وغیرہ کے لئے بھی رقم فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے کام کو صحیح طریقے سے انجام دینے کے لئے آنگن واڑی ملازمین کو اسمارٹ فون بھی دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آنگن واڑی ملازمین اور آنگن واڑی معاونین کو درج ذیل فائدے بھی فراہم کئے جاتے ہیں:

1 )چھٹی:زچگی کے دوران 180 دنوں کی چھٹی اور سالانہ 20 دنوں کی چھٹی کے پیسے بھی انہیں دیے جاتے ہیں۔

2) وارڈ: آنگن واڑی ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے ، رضاکارانہ طور پر ان کے کام کو تسلیم کرتے ہوئے آنگن واڑی ملازمین؍ آنگن واڑی معاونین کے لئے 50 ہزار روپے کےنقد انعام کی اسکیم  اور آنگن واڑی معاونین کے لئے 40 ہزار روپے کے نقد انعام کی اسکیم شروع کی گئی ہے۔

3) یونیفارم: حکومت نے 2 یونیفارم کا سیٹ (سالانہ ساڑی؍سوٹ) دینے کا بھی اہتمام کیا ہے۔

حکومت کو آنگن واڑی ملازمین؍یونین وغیرہ کی طرف سے ان کے اعزازیہ کو بڑھانے کا مطالبہ موصول ہوا ہے۔ تاہم حکومت ہند آنگن واڑی ملازمین؍ آنگن واڑی معاونین کے اعزازیہ پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کرتی ہے۔ حکومت ہند نے یکم اکتوبر 2018 سے آنگن واڑی ملازمین؍آنگن واڑی معاونین کے اعزازیہ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے بھی انہیں اضافی اعزازیہ دیے جاتے ہیں۔

آنگن واڑی ملازمین؍آنگن واڑی معاونین کو سوشل سیکورٹی انشورنس اسکیم سے بھی جوڑا گیا ہے۔ کووڈ-19 سے متعلقہ کام کاج سے جڑے آنگن واڑی ملازمین؍آنگن واڑی معاونین کو پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت مخصوص شرائط پورا کرنے پر 50 لاکھ روپے کے بیمہ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاستی حکومتوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آنگن واڑی ملازمین؍آنگن واڑی معاونین کو پردھان منتری شرم یوگی من دھن (پی ایم –ایس وائی ایم) پنشن اسکیم سے جوڑیں، تاکہ 60 سال کی عمر کا ہونے پر ان کے ماہانہ پنشن کو یقینی بنایا جاسکے۔

آنگن واڑی ملازمین؍آنگن واڑی معاونین کو درپیش مسائل کے معاملے میں ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ان کا نمٹارہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔  جو معاملے سنگین ہیں اس کے لئے ریاستی حکومتوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے رپورٹ مانگی گئی ہے۔

ضمیمہ

30 جون 2021 تک منظور شدہ اور کام کررہے آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) اور ان سے وابستہ ملازمین؍ معاونین؍ سپروائزر کی ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے حساب سے تعداد کی طرف اشارہ کرتا ہوا ‘‘آنگن واڑی ملازمین کو اعزازیہ؍اجرت’’

نمبر شمار

ریاست؍مرکز کے زیر انتظام علاقہ

آنگن واڑی مراکز کی تعداد

سپروائزروں کی تعداد

آنگن واڑی ملازمین کی تعداد

آنگن واڑی معاونین کی تعداد

منظور شدہ

فعال

موجودہ پوسٹ

موجودہ پوسٹ

موجودہ پوسٹ

1

آندھرا پردیش

55607

55607

1385

54011

45051

2

اروناچل پردیش

6225

6225

249

6225

6225

3

آسام

62153

61715

2026

61014

55255

4

بہار

115009

112094

2181

112048

103141

5

چنڈی گڑھ

52474

51586

1376

44356

42696

6

گوا

1262

1262

43

1154

1141

7

گجرات

53029

53029

1703

51660

48589

8

ہریانہ

25962

25962

767

24610

23469

9

ہماچل پردیش

18925

18925

635

18667

17933

10

جھارکھنڈ

38432

38432

766

37820

34323

11

کرناٹک

65911

65911

1972

64417

59961

12

کیرالہ

33318

33115

1039

33115

32986

13

مدھیہ پردیش

97135

97135

3140

95571

82015

14

مہاراشٹر

110486

109832

2731

104537

84289

15

منی پور

11510

11510

335

11318

9792

16

میگھالیہ

5896

5896

185

5894

4627

17

میزورم

2244

2244

90

2244

2244

18

ناگالینڈ

3980

3980

159

3980

3980

19

اڈیشہ

74154

73172

2428

71474

61380

20

پنجاب

27314

27304

692

26001

22683

21

راجستھان

62010

61625

1475

59228

52983

22

سکم

1308

1308

52

1284

1280

23

تمل ناڈو

54439

54439

1125

47264

41960

24

تلنگانہ

35700

35580

802

34016

28438

25

تریپورہ

10145

9911

234

9911

9911

26

اترپردیش

190145

189309

2826

163863

139756

27

اتراکھنڈ

20067

20048

435

19511

14286

28

مغربی بنگال*

119481

119481

1291

107231

101563

29

انڈومان ونکوبار جزائر

720

719

27

720

689

30

چنڈی گڑھ

450

450

12

439

446

31

دادر ونگر حویلی

ودمن ودیو

409

405

6

405

337

32

دہلی

10897

10755

363

10397

10740

33

جموں وکشمیر

30765

28078

1025

27511

27601

34

لداخ

1173

1140

39

1122

1111

35

لکشدیپ

107

71

2

74

85

36

پڈوچیری

855

855

0

843

841

کل

1399697

1389110

33616

1313935

1173807

مارچ 2021 تک دستیاب ڈیٹا*

*****

ش ح –  ق ت– ع ر

U: 7333


(Release ID: 1839805) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Manipuri