خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا(پی ایم ایم وی وائی) کے تحت حاملہ خواتین کو معاوضہ
Posted On:
01 APR 2022 5:38PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) حمل اور دودھ پلانے کے دوران ڈی بی ٹی موڈ میں حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں (پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم) کے بینک/پوسٹ آفس کھاتوں میں تین قسطوں میں مخصوص شرائط کے ساتھ 5,000 کی نقد رقم فراہم کرنے کا تصور پیش کرتی ہے ۔اس سلسلے میں تفصیل درج ذیل ہے:
نقد رقم کی منتقلی
|
شرائط
|
رقم (روپے میں)
|
پہلی قسط
|
|
1,000/-
|
دوسری قسط
|
- ولادت سے قبل کم از کم ایک چیک اپ کرانا (حمل کے 6 ماہ بعد دو ہزار روپے کی ادائیگی)
|
2,000/-
|
تیسری قسط
|
- بچے کی پیدائش رجسٹرڈ ہے۔
- بچے کوبی سی جی ،او پی وی ،ڈی پی ٹی اور ہیپاٹائٹس - بی یا اس کے مساوی/متبادل کا پہلا سائیکل ملا ہے۔
|
2,000/-
|
حمل کے ابتداء سے متعلق رجسٹریشن اسکیم کے تحت پیدائش سے پہلے ایک چیک اپ (اے این سی) اور بچے کی ٹیکہ کاری سے پہلے کی سائیکل کا جائزہ اور نگرانی کی جاتی ہے۔
اسکیم کے مقاصد یہ ہیں: (i) اجرت کے نقصان کا جزوی معاوضہ نقد ترغیبات کے لحاظ سے فراہم کرنا تاکہ عورت پہلے زندہ بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں مناسب آرام کر سکے۔ اور (ii) فراہم کردہ نقد مراعات سے حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں (پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم) کوصحت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔
وزارت پی ایم ایم وی وائی کوخوراک کے تحفظ سے متعلق قومی ایکٹ 2013 (این ایف ایس اے) کے مطابق نافذ کر رہی ہے تاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ہر حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے(پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم) وضع کردہ اسکیموں کے فوائداُنہیں حاصل ہوسکیں، سوائے ان کے جو باقاعدہ مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت یا سرکاری سیکٹر کے تحت زیر ملازمت ہیں یا وہ لوگ جو اس وقت نافذ العمل کسی قانون کے تحت اسی طرح کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔اس طرح کی قسطوں میں مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے چھ ہزار روپے سے کم کے زچگی کے فوائد کے حقدار ہوں گے۔ اس کے مطابق پی ایم ایم وی وائی کے تحت، مستفدین کے بینک/پوسٹ آفس کھاتوں میں 5,000روپے کے زچگی کے فوائد کی ادائیگی تین قسطوں میں فراہم کی جاتی ہے۔اہل استفادہ کنندہ کو ادارہ جاتی ڈیلیوری کے بعد جنانی تحفظ یوجنا (جے ایس وائی) کے تحت زچگی فوائد کے لئے منظور شدہ اصولوں کے مطابق باقی نقد فراہم کی جاتی ہےتاکہ اوسطاً ایک عورت کو 6000 روپے ملیں۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.7324
(Release ID: 1839769)
Visitor Counter : 137