اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو  عظیم الشان ہفتہ مناتے ہوئے، این ایم ڈی سی نے اسٹیل کی کھپت میں اضافہ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا

Posted On: 06 JUL 2022 7:59PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے آزادی کا امرت مہوتسوعظیم الشان ہفتہ مناتے ہوئے، ہندوستان کی کان کنی کی بڑی  کمپنی نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(این ایم ڈی سی) نے آج حیدرآباد میں اپنے ہیڈ آفس میں ‘اسٹیل کی کھپت میں اضافہ’ کے عنوان پر  ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ کان کنی کی اس بڑی فرم نے آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹری سے رائے دہندگان  جناب پی مدھوسودن، سابق سی ایم ڈی، آر آئی این ایل؛ جناب یوگیش داروکا، پارٹنر، پی ڈبلیو سی ؛ اور جناب  راجیب میترا، ڈائریکٹر، ڈیلوائٹ کو بطور پینل ممبران مدعو کیا۔ این ایم ڈی سی کے سینئر مینجمنٹ ڈائریکٹر (فنانس) جناب امیتاوا مکھرجی اور  سی وی او جنان بی وشواناتھ(آئی آر ایس ایس) نے این ایم ڈی سی کے ملازمین کو تکنیکی ٹاک شو کے دوران شرکت کرنے اور بات چیت کرنے کی ترغیب دی۔

 

ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے، جناب امیتاوا مکھرجی نے کہا ‘‘اسٹیل کی کھپت میں اضافہ  اس سیمینار کا موضوع ہمارے ملک کی ترقی کی امنگوں کی نشاندہی کرتا ہے’’۔  انہوں نے مزید کہا، ‘‘ہندوستان میں لوہے کے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر، ہمیں اسٹیل کی پیداوار میں مدد کرکے اور اس کی کھپت کو فروغ دے کر اپنے ملک کی ترقی کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے۔’’

کلیدی مقرر کے طور پر، جناب پی مدھوسودن نے ‘‘دیہی معیشت میں اسٹیل کی کھپت کو بڑھانے’’ پر زور دیا۔ انہوں نے ایسے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی سفارش کی جو ہندوستان کے دیہی علاقوں میں اسٹیل کے استعمال کو بڑھانے کے طریقے کے طور پر اسمارٹ ولیجز اور جدید تر زرعی نظام جیسے  اقدامات کا  مطالبہ  کرے گی۔

 

جناب یوگیش داروکا نے سماج میں کان کنی کی صنعت کی حیثیت کے تعین اور ‘‘برانڈ کو استحصالی صنعت سے ترقی کی صنعت میں تبدیل کرنے کی ضرورت’’ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس وقت ممکن ہے جب ملک کی کان کنی کمپنیاں ای ایس جی  میں دوگنا اضافہ کردیں۔ ان کے ساتھ پی ڈبلیو سی کے ڈائریکٹر جناب پراوین مشرا بھی تھے جنہوں نے آئرن اینڈ اسٹیل کے منظر نامے کا جائزہ لیا اور اسٹیل پالیسی کے نئے ہدف ‘‘ تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری، ای ایس جی کے لیے فنڈنگ، کھپت کے حوالے سے  پالیسیاں اور ہنر کی ترقی۔ ’’ کو حاصل کرنے میں کلیدی اہل کاروں کا تعین کیا ۔

 

جناب راجیب میترا نے اپنے سیشن میں کہا، آتم نر بھر بھارت کی تعمیر کے لیے فولاد ایک لازمی عنصر ہے۔ انہوں نے آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر دیہی اسٹیل کے استعمال میں اضافے کی بھی توثیق کی اور کہا کہ دیہی علاقوں میں رہائش اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق حکومت ہند کی پالیسیاں ہمارے ملک میں اسٹیل کی کھپت کو فروغ دیں گی۔

 

چھتیس گڑھ میں کیرندول اور بچیلی، کرناٹک میں ڈونیملائی اور مدھیہ پردیش میں پنا میں  این ایم ڈی سی پروجیکٹس کے تحت  400 شرکاء کے ساتھ ٹاؤن شپ اور قریبی دیہاتوں میں ‘اسٹیل کی کھپت میں اضافہ’ پر یہ مذاکرہ  منعقد کیا گیا۔ وزارت اسٹیل 4 جولائی سے 10 جولائی 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو کا مشہور ہفتہ منا رہی ہے۔ این ایم ڈی سی نے اسٹیل کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے ہفتہ بھر کے بیداری پروگرام اور مہمات شروع کی ہیں۔

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.7319

 



(Release ID: 1839749) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi