سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی نے بہتر گڑ بنانے والے پلانٹ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 06 JUL 2022 6:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6 جولائی 2022/

سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی اور جناب انوج کمار، گاؤں نیراولی، موانا، میرٹھ، اتر پردیش۔250401  کے درمیان سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی ٹیکنالوجی "بہتر گڑ بنانے کا پلانٹ - گڑ بھٹی - 250 401" کے درمیان 6 جولائی 2022 کو ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔

زراعت اور زراعت پر مبنی کاٹیج انڈسٹریز دیہی معیشت کی لائف لائن ہیں، تاہم سائنسی مداخلت کے ذریعے دیہی صنعتوں کی جدید کاری دیہی ترقی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی کا بہتر گڑ بنانے کا پلانٹ "گڑ بھٹی" دیہی ہندوستان کی زراعت پر مبنی کاٹیج انڈسٹری کو بحال کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف 'گڑ' بنانے کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنا سکتی ہے بلکہ اخراج کو بھی کم کر سکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی نے دیہی عوام کو روزگار کے نئے مواقع اور موجودہ پلانٹ مالکان کو اضافی آمدنی کی پیشکش کی ہے جو اس ٹیکنالوجی کو نافذ کرتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کے فوائد یہ ہیں: ایندھن کی کھپت میں 20 فیصد کمی، گڑ کی روزانہ پیداواری صلاحیت میں 15 فیصد اضافہ، دھوئیں اور اخراج میں نمایاں کمی، فرنس میں ایندھن کی آسانی سے چارجنگ، گڑ بنانے والے پلانٹ کی زندگی میں اضافہ۔

***************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7309


(Release ID: 1839718) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi