بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی  آر ای ایل نے قابل تجدید توانائی  اور  گرین کیمیکل کو سنتھیسائز کرنے میں تعاون کے لیے جی اے سی ایل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


تجارتی پیمانے پر بھارت  کا پہلا گرین امونیا اور گرین میتھانول پروجیکٹ

Posted On: 06 JUL 2022 6:14PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O4PU.jpg

این ٹی پی سی  آر ای  لمیٹڈ (این ٹی پی سی  آر ای ایل) نے آج نئی دہلی میں گرین توانائی اور گرین  ہائیڈروجن مقاصد  اور کاربن  نیوٹرالٹی  اکنومی  کی جانب  حکومت ہند کی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گجرات الکالیز اینڈ کمیکلز لمیٹید (جی اے سی ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے۔  مفاہمت نامے پر جی اے سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب  ہرشد آر پٹیل اور جناب  این ٹی پی سی  آر ای ایل  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب موہت بھارگو نے دستخط کیے ۔

یہ مفاہمت نامہ  قابل تجدید توانائی، گرین میتھانول اور گرین امونیا کے شعبے میں تعاون اور 100 میگاواٹ آر ای۔ آر ٹی سی (24 گھنٹے) بجلی کی سپلائی کے مواقع تلاش کرنے اور گجرات  میں  جی اے سی ایل کے ذریعہ اپنی وڈودرا اور دہیج کمپلیکس میں مختلف کیمیکلز کے پروڈکشن کے  کیپٹیو استعمال کےلئے 75 ٹی پی ڈی گرین میتھانول اور 35 ٹی پی ڈی گرین امونیا کی سینتھیسائزنگ  میں  تعاون کے لئے گیا گیا ۔

این ٹی پی سی لمیٹڈ آر ای  صلاحیت کی ترقی میں سب سے آگے  رہی ہے اور اسے ملک میں اب تک کا سب سے کم شمسی ٹیرف لانے کا فخر بھی حاصل ہے۔ این  ٹی پی سی کی 100فیصد  ذیلی کمپنی این ٹی پی سی  آر ای ایل،  کو اکتوبر 2020 میں این ٹی پی سی کے آر ای کاروبار کی دیکھ بھال کے لیے  قائم  کیا گیا تھا

تجارتی پیمانے پر ملک  کا پہلا گرین امونیا اور گرین میتھانول پروجیکٹ ہوگا اور یہ وزیر اعظم کے آتم نر بھر بھارت کے ل ویژن کے مطابق ہوگا۔

این ٹی پی سی بھات کی سب سے بڑی پاور یوٹیلیٹی ہے اور اس کا بنیادی کاروبار بجلی کی پیداوار ہے جس کی کل نصب شدہ صلاحیت 69 جی ڈبلیو (جی وی اور ذیلی کمپنیوں سمیت) ہے۔ اپنے قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے ایک حصے کے طور پر، 7 اکتوبر 2020 کو ایک مکمل ملکیتی والی ذیلی کمپنی  تشکیل دی گئی  ہے جس کو ’’ این ٹی پی سی رینیوایبل انرجی لمیٹیڈی  (این ٹی پی سی آر ای ایل) کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ گرین ہائیڈروجن انرجی اسٹوریج ٹیکنالوجیز اور چوبیس گھنٹے  آر  ای  پاور کے شعبے میں کاروبار سمیت  رینیو ایبل انرجی  پارکس اور پروجیکٹس  پر کام کرے گی۔

مارچ 1973 میں قائم کی گئی گجرات الکالیز اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (جی اے سی ایل) ایک سرکاری کیمیکل مینوفیکچرنگ یونٹ ہے۔ جی اے سی ایل بھارت میں کاسٹک سوڈا کے سب سے بڑے پروڈیوسروں میں سے ایک ہے، دہیج اور وڈودرا میں دو کمپلیکس میں جس کی پیدواری صلاحیت 1400 ٹی پی ڈی سے زیادہ ہے۔ جی اے سی ایل کی دو ذیلی کمپنیاں جی اے سی ایل – نالکو الکالیز اینڈ کیمیکلز پرائیویٹ لیمٹیڈ (جی این اے ایل)  دہیج میں 130 میگاواٹ تھرمل کے  پاور پلانٹ (کوئلے پر مبنی) کے ساتھ 800 ٹی پی ڈی کاسٹک سوڈا پلانٹ لگا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔z

U- 7305

                          



(Release ID: 1839693) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi