خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کی  فلاح وبہبود سے متعلق  پالیسی

Posted On: 01 APR 2022 5:46PM by PIB Delhi

خواتین اوربچوں کی بہبود کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن  ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

حکومت نے پندرھویں مالی کمیشن کی مدت  کے دوران ، خواتین کی حفاظت  ، سلامتی اور انھیں بااختیار بنانے کی غرض سے ‘‘مشن شکتی ’’ نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مشن شکتی خواتین کو بااختیاربنانے سے متعلق ایک مربوط سرپرست اسکیم ہے ۔ مشن شکتی کے تحت خواتین کی پوری زندگی کے دوران مسلسل اوربلاوقفہ سے اثرڈالنے والے امور کو حل کرکے ، خواتین کی قیادت والی ترقی ہے، کے متعلق حکومت کے ویژن کو حقیقت کی شکل دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جبکہ اس دوران حکمرانی کی مختلف سطحوں پر، سبھی وزارتوں /محکموں کے ارتکاز کے ذریعہ قوم کی تعمیر میں انھیں برابر کا ساجھیدار بنایاجاتاہے ، پنچایتی راج اداروں (پی آرآئیز )  اوردیگر مقامی  خود کی حکمرانی سے متعلق  اداروں اورجن سہہ بھاگیتاکی معاؤنت  اوران کی زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنایاجاتاہے اور ہرشخص تک خدمات کی فراہمی کے عمل کا پتہ چلانے کے لئے ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ کو بھی مستحکم بنایاجاتاہے ۔

مشن شکتی کی دوذیلی اسکیمیں ‘‘سمبل ’’ اور ‘‘سامرتھیہ’’ ہیں ، جبکہ ذیلی اسکیم ‘‘سمبل ’’ کے تحت موجودہ اسکیموں ون اسٹاپ سینٹرس (اوایس سی ) ، خواتین کی ہیلپ لائن ، (181-ڈبلیو ایچ ایل) ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی ) کوضم کردیاگیاہے اور ایک نئے جز –‘‘ناری عدالتیں ’’ کااضافہ کیاگیاہے ۔ناری عدالتیں تنازعات کے ازالہ سے متعلق ایک متبادل پلیٹ فارم ہے ،جس کے تحت سماج ، معاشرے اور خاندانوں کے اندر صنعتی انصاف  میں سہولت پیداکرنے اوراسے فروغ کی غرض سے خواتین کی اجتماعی کوشش ہے۔ اس کے علاوہ مہیلا پولیس رضاکاروں کی موجودہ اسکیم کو ختم کردیاگیاہے ۔ذیلی اسکیم ‘‘سامرتھیہ ’’کے تحت ، اُجوّلا ، سوادھار گریہہ اورورکنگ وومین ہاسٹل کی موجودہ اسکیموں کو اس میں شامل کرلیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ جاری اسکیموں ‘‘پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی ) اورکام کاجی خواتین کے بچوں کے لئے قومی دارالاطفال(دونوں اس وقت آئی سی ڈی ایس کا حصہ ہیں )کو بھی ذیلی اسکیم ، ‘‘سامرتھیہ ’’ کے تحت شامل کرلیاگیاہے ۔ کیونکہ یہ اسکیمیں خواتین کو اجرتوں سے متعلق معاوضہ فراہم کرکے ، کام کاجی خواتین اوران کے بچوں کی دیکھ بھال اورتغذیہ بخش خوراک کے فائدے فراہم کرکے ، خواتین کو بااختیار بنانے کا کام رہی ہیں ۔ ذیلی اسکیم کے ایک جز ‘‘خواتین کے تفویض اختیارات کے لئے قومی مرکز ’’ (این ایچ ای ڈبلیو) میں موجودہ ‘‘مہیلا شکتی کیندر’’ اسکیم کو شامل کرکے ، ارتکاز اور نگراں ، اداروں کی جیوٹیگنگ ، ٹریننگ ، صنعتی لحاظ سے بجٹ کی تیاری ، تحقیق اوراشاعت وغیرہ کویقینی بنانے کی بات کہی گئی ہے ۔

سرپرست اسکیم کو پندرھویں  مالی کمیشن کی مدت  یقینی 22-2021سے 26-2025کے دوران نفاذ کی غرض سے منظوری دی گئی ہے ۔ اس پرکل تخمینہ اخراجات  20989کروڑروپے کے بقدرہوں گے ۔ جس میں مرکزکا حصہ 15761کروڑروپے اور ریاستوں کا حصہ 5228کروڑروپے ہوگا۔

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -7287


(Release ID: 1839563)
Read this release in: English