خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مربوط اطفال ترقیات پروگرا م
Posted On:
01 APR 2022 5:47PM by PIB Delhi
خواتین اوربچوں کی بہبود کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
سکشم آنگن واڑی اورپوشن –دوئم (پہلے اسے بچوں کی فلاح وبہبود سے متعلق مربوط خدمات کی سرپرست اسکیم کے نام سے جاناجاتاتھا) ایک مرکزی سرپرستی والی اسکیم ہے ، اوراس اسکیم کا انتظام ، بندوبست اورعمل آوری سے متعلق نگرانی کاکام متعلقہ ریاستی سرکاریں یا مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ کیاجاتاہے اوراگربے ضابطگیوں /اسکیم پرعمل درآمد میں بدعنوانی سے متعلق کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو اس پرمتعلقہ ریاستیں یامرکز کے زیرانتظام علاقے مناسب اقدامات کرتے ہیں ۔ سنگین نوعیت کی شکایتوں کے بارے میں ، ریاستی سرکاروں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی جاتی ہے ۔ کسی بھی قسم کی بدانتظامی یاکسی بھی ملازم کے بدعنوانی کے طورطریقوں میں ملوث ہونے کے معاملے پر ، متعلقہ ریاستی سرکاریں یا مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ ، اپنے اپنے سروس ضابطوں کے مطابق کارروائی کرتے ہیں ۔
اس کے علاوہ ‘‘پوشن ٹریکر’’ نامی آئی سی ٹی کی مدد سے تیارکردہ ایک مضبوط پلیٹ فارم کو ملک بھرمیں آنگن واڑی خدمات پرعمل آوری اورنگرانی کے بارے میں بروقت ڈیٹا کو درج کرنے کی غرض سے تیارکیاگیاہے ۔ پوشن ٹریکر کے بندوبست سے متعلق طریقہ کار، آنگن واڑی مرکز (اے ڈبلیوسی ) ، آنگن واڑی کارکنا ن کی خدمات کی فراہمی (اے ڈبلیو ڈبلیو اے ) اور مستفید افراد کے مکمل بندوبست کا ہرزاویہ سے نظار ہ پیش کرتاہے ۔
**********
)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -7286
(Release ID: 1839530)
Visitor Counter : 99