عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تعلیمی میدان میں عمدہ کارکردگی کےلئے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل ایوارڈز کے قیام کا اعلان کیا


مرکزی وزیر نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن نے آئی ایس او 9001:2015سرٹیفکیشن حاصل کیا، جس سے حکومت ہند کے اس اعلیٰ ترین تربیتی ادارے کی اعلیٰ کارکردگی کا اظہار ہوتا ہے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دلی میں آئی آئی پی اے کی ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی


آئی آئی پی اے کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے مقرر مقاصد کے حصول کے لئے اگلے 25 برسوں کے لئے مستقبل رخی سوچ رکھنی چاہئے۔

Posted On: 05 JUL 2022 7:14PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، شکایات عامہ اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے، جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین بھی ہیں، آج تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل ایوارڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ ملک کے اولین صدرڈاکٹر راجندر پرساد کے نام پر یہ ایوارڈ قائم کیا جا رہاہے، جنہوں نے قومی راجدھانی میں آئی آئی پی اے بلڈنگ کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RFX9.jpg

آئی آئی پی اے ایگزیکٹیو کونسل کی 320ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی پی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور عملے کو آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفکیشن حاصل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے حکومت ہند کے اس اعلیٰ  ترین تربیتی ادارے کی طرف سے کئے جانے والے شاندار کارکردگی کا اظہار ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W49V.jpg

 

مرکزی وزیر نے حکومت ہند کے اسسٹنٹ سکریٹریز کے لئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے ایک روزہ دورے کی صلاح دی تاکہ یہ لوگ ادارے کے تربیتی پروگرام کا برسر موقع جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے یہ بھی صلاح دی کہ دوست ملکوں مثلاً مالدیپ، بھوٹان، نیپال، سری لنکا وغیرہ سے افسران کے آئی آئی پی اے کے دورے کا انتظام ہونا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V91F.jpg


مرکزی وزیر نے کہا کہ ادارے کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے طے کردہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے اگلے 25 سال کے لے مستقبل رخی ویژن اختیار کرنا چاہئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آئی آئی پی اے کے پاس پوری صلاحیت موجود ہے اور اسے ماہرین کے ایک بڑے گروپ اور وسیع تر سرگرمیوں کے ساتھ اپنے کام جاری رکھنے چاہئیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ بھاری تعداد میں موجودہ اور سابق سول سروینٹس اور تعلیمی میدان کی اہم ہستیاں آئی آئی پی اے کی رکنیت لے رہی ہیں۔ وزیر موصوف نے ادارے کے کاموں کو سراہا، جہاں 22-2021 میں 75 تربیتی پروگرام ہوئے اور اپریل سے جون 2022 کے دوران اس طرح کے 20 پروگرام منعقد کئے گئے۔ ادارے نے 22-2021 میں 75 آن لائن ٹریننگ پروگرام کرائے اور 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں 5 پروگرام ہوئے۔

 

وزیر موصوف کو 27ستمبر 2021 کو منعقد ہوئی ای سی کی319ویں میٹنگ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرایاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UDU8.jpg

 

آئی آئی پی اے ایگزیکٹیو کونسل میں ہندوستان کے محترم صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو پریسیڈینٹ ہیں اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اس کے چیئرمین ہیں۔


میٹنگ میں آئی آئی پی اے ایگزیکٹیو کونسل کے ارکان بشمول جناب شیکھر دت، سابق گورنر ، چھتیس گڑھ، جناب سری نواس آرکٹی کیٹھالا، ڈائرکٹر،  ایل بی ایس این اے اے، جناب جی پی پراسین، جناب جی آر کروپ، جناب کے کے پانڈے اور جناب سریندر ناتھ ترپاٹھی، ڈی جی،  آئی آئی پی اے اور ممبر سکریٹری،  ای سی اور جناب امیتابھ رنجن، رجسٹرار ، آئی آئی پی اے نے شرکت کی۔ کئی علاقائی برانچوں  نے بھی ورچوئل طریقے سے میٹنگ میں شرکت کی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1839444) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi