خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوادھارگریہہ اسکیم کے تحت شکایات کے ازالہ کا میکانِزم

Posted On: 01 APR 2022 5:51PM by PIB Delhi

خواتین اوربچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت ،یکم اپریل 2016سے ترمیم شدہ سوادھار گریہہ اسکیم نافذ کررہی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت مشکل حالات کی شکار خواتین کی بنیادی ضروریات پرتوجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔ ان میں خاندانی نزاع  یا ناموافقت  ،جرائم ، تشدد ، ذہنی انتشار ، معاشرے یابرادری سے بائیکاٹ یاخارج کئے جانے کی وجہ سے بے گھر ہوجانے والی خواتین اورلڑکیاں یاجسم فروشی پرمجبورکردیئے جانے والی خواتین اور اخلاقی طورپر خطرہ میں پڑجانے والی خواتین شامل ہیں ۔ اس اسکیم کا مقصد ، پناہ ، خوراک ، ملبوسات ، صلاح ومشورے یا مشاورت ، تربیت ، طبی اور قانونی امداد کے ذریعہ ، اقتصادی اورذہنی لحاظ سے مشکل حالات کی شکار ایسی خواتین کی بازآبادی کرنا ہے ۔ گزشتہ دوبرسوں کے دوران اس اسکیم کے تحت مختص کئے گئے فنڈس اور خرچ  کئے جاچکے فنڈس کی اڈیشہ سمیت ریاستوں کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ -1میں پیش کی گئی ہیں ۔

سوادھار گریہہ اسکیم میں ضلع ، ریاست اور مرکزی سطح پراسکیم کی عمل آوری کی نگرانی کرنے  کی بات کہی گئی ہے ۔ سوادھارگریہہ اسکیموں کی ایک ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی ، نگرانی کرتی ہے ۔ جس کے ارکان میں کم از کم دوخواتین شامل ہوتی ہیں ، ضلع کمیٹی کی ایک سہ ماہی یاتین ماہ میں کم از کم ایک میٹنگ ضرورہوتی ہے ، جب کہ ریاستی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی ، ایک سال میں کم از کم دومرتبہ  اپنی میٹنگ منعقد  کرتی ہے اورپروجیکٹوں کی نگرانی کرتی ہے۔کسی  بھی ادارے  کے لئے امداد کے سلسلے کو جاری رکھنا ، ادارے کی اطمینان بخش کارکردگی پرمنحصرکرتاہے ، اورریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں  کی سطح کی کمیٹی ، ان اداروں کی کارکردگی  کاجائزہ لیتی ہے ۔ خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت  ،ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ  کے ساتھ ، باضابطہ وقفوں سے سوادھارگریہہ اسکیم کی عمل آوری کا جائزہ بھی لیتی رہتی ہے ۔

اسکیم کے رہنما خطوط  کے مطابق ، منیجمنٹ اورعملے کے کسی بھی رکن کی جانب سے ادارے میں رہنے والی خواتین یالڑکیوں کو جنسی ، ذہنی اور جسمانی طورپر ہراساں کئے جانے سمیت کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے معاملے میں ، مالی امداد  روک دی جائے گی اور نفاذ کرنے والی ایجنسی کو فوری طورپر بلیک لسٹ کردیاجائے گا۔

مرکزی سطح پرموصولہ شکایات اور نمٹائی گئی یا ازالہ شدہ شکایات کے اعدادوشمار  کا اہتمام  نہیں کیاجاتا۔

 

ضمیمہ-1

سوادھارگریہہ  اسکیم کے تحت شکایات کے ازالہ کے میکانزم  کا ضمیمہ

(لاکھ روپے میں )

نمبرشمار

ریاستیں /مرکز کے زیرانتظام علاقے

سال  20-2019کے دوران مختص کی گئی رقم

سال  20-2019کے دوران خرچ کی رقم

سال   21-2020کے دوران مختص کی گئی رقم

 سال 21-2020کے دوران  خرچ کی گئی رقم

  1.  

آندھراپردیش

190.93

0

0

0

  1.  

آسام

143.51

143.51

0

0

  1.  

انڈمان ونکوبارجزائر

 

7.27

 

7.24

 

3.96

3.95

  1.  

اروناچل پردیش

9.69

9.69

10.48

**

  1.  

چنڈی گڑھ

7.99

7.99

8.45

8.45

  1.  

چھتیس گڑھ

22.95

21.35

22.89

22.89

  1.  

دہلی

18.38

17.72

13.10

**

  1.  

گجرات

18.31

0

15.26

**

  1.  

ہریانہ

0

0

0

0

  1.  

ہماچل پردیش

5.45

3.05

3.35

6.53*

  1.  

جھارکھنڈ

18.17

7.88

0

0

  1.  

جموں وکشمیر

38.87

38.86

27.76

27.76

  1.  

کرناٹک

221.67

201.53

301.31

272.84

  1.  

کیرالہ

32.26

0

71.11

**

  1.  

مدھیہ پردیش

162.05

144.52

53.01

72.97*

  1.  

مہاراشٹر

0

0

0

0

  1.  

میزورم

71.97

69.23

0

0

  1.  

منی پور

267.08

267.08

313.74

**

  1.  

میگھالیہ

0

8.58

36.36

**

  1.  

ناگالینڈ

13.08

13.08

0

0

  1.  

اڈیشہ

286.73

240.47*

642.96

642.40

  1.  

پنجاب

9.58

0

0

0

  1.  

پڈوچیری

7.99

7.99

21.17

21.17

  1.  

راجستھان

87.19

0

0

0

  1.  

سکم

10.64

10.47

10.47

10.47

  1.  

تمل ناڈو

160.12

155.69

432.35

**

  1.  

تلنگانہ

299.16

219.16

205.26

**

  1.  

تریپورہ

26.17

21.36

84.60

80.92

  1.  

اترپردیش

0

0

0

0

  1.  

اتراکھنڈ

0

0

0

0

  1.  

مغربی بنگال

0

0

155.67

127.14

 

**********

 

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -7254


(Release ID: 1839326) Visitor Counter : 139
Read this release in: English