کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
دواسازی کی صنعت
Posted On:
01 APR 2022 3:29PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ محکمے نے حال ہی میں حسب ذیل مقاصد کے ساتھ 11مارچ 2022ء کو‘‘دوا سازی صنعت کو مستحکم کرنے‘‘ کی ایک اسکیم کے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔
- مشترکہ سہولیات کی تشکیل کے لئے فارماکلسٹرز کو مالی امداد فراہم کرکے فارماسیکٹر میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما بنانے کی خاطر بنیادی ڈھانچے کی موجودہ سہولیات کو مستحکم کرنا۔
- ایس ایم ایز اور ایم ایس ایم ایز کی پیداواری سہولتوں کو اَپ گریڈ کرنا، تاکہ ان کے پنونجی قرضوں پر سود میں مالی رعایت یا پونجی سبسڈی فراہم کرکے قومی اور بین الاقوامی انضباطی معیارات پورے کیے جاسکیں۔
- صنعتی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں کی معلومات اور تجربے کو مشترک کرکے مطالعات اور ڈیٹا بیسس تیار کرکے اور ان صنعتی رہنماؤں اور ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں کو یکجا کرکے دوا سازی اور طبی ڈیوائسز صنعت کے بارے میں معلومات اور بیداری کو فروغ دینا۔
اس اسکیم پر کل مالی لاگت 500کروڑ روپے ہے، جو 22-2021ء سے 26-2025ء تک 5سال کی مدت تک کے لئے ہے۔
دواسازی کا محکمہ اس سیکٹر میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما بنانے کےلئے ملک میں فارما سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
- دوا سازی میں ملک کو آتم نر بھر بنانے کی غرض سے دوا سازی کے محکمے نے ہندوستان میں اہم نوعیت کی اسٹارٹنگ مٹیریلز (کے ایس ایم)؍ڈرگ انٹرمیڈیئٹ اور ایکٹیو فارماسیٹوکلز انگریڈئنس کی گھریلو تیاری کو فروغ دینے کے لئے پیداوار سے جڑی ترغیباتی اسکیم شروع کی ہے۔اس اسکیم پر کل مالی لاگت 6940کروڑ روپے آئے گی اور اس کی مدت 21-2020ء سے 30-2029ء تک ہوگی۔
- 15ہزار کروڑ روپے کے کل مالی لاگت کے ساتھ دوا سازی کے لئے ایک اور پیداوار سے جڑے ترغیبی اسکیم شروع کی گئی ہے اور اس کی مدت مالی سال 21-2020ء سے مالی سال 29-2028ء تک ہے۔ اس اسکیم کا مقصد دوا سازی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری اور پیداور بڑھاکر ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھا نا ہے اور دوا سازی کے سیکٹر میں انتہائی قدر والے سامان کی گوناگوں پروڈکٹ میں تعاون دینا ہے۔اس اسکیم کے تحت جو اہل ادویات شامل ہیں، ان میں دوا سازی کی پروڈکٹس کے دیگر زمرے شامل ہیں۔
- محکمے نے بڑی تعداد میں دواؤں کے اکٹھا کرنے کے مقامات (پارکس)قائم کرنے کے لئے ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرکے اے پی آئی فارما کمپنی کو مزید امداد فراہم کرنے کی خاطر ایک اسکیم شروع کی ہے۔
- اس کے علاوہ محکمہ مشترکہ سہولتوں کے لئے دواسازی کی صنعت کی امداد کے تحت مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولتیں قائم کرنے کےلئے فارما کلسٹرز کو امداد فراہم کرتا ہے۔
- دوا سازی کی ٹیکنالوجی کو جدید بنانے کے لئے امداد کی اسکیم بھی شروع کی گئی ہے، تاکہ معیاری اور ٹیکنالوجی اَپ گریشن کے لئے دوازی سازی کے سیکٹر میں ایس ایم ای یونٹ کو تعاون دیا جاسکے۔ ان مذکورہ سبھی اسکیموں کی تفصیلات https://pharmaceuticals.gov.in/schemesسے حاصل کی جاسکتی ہے۔
*************
ش ح- ح ا–ن ع
U. No.7205
(Release ID: 1839069)
Visitor Counter : 128