شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کی وزارت اور فِکّی نے کرشی اڑان 2.0 پر متعلقہ فریقوں کی جائزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا


پانچ نئے ہوائی اڈے- بیلگاوی، جھار سو گُڑا، جبل پور، دربھنگہ اور بھوپال موجودہ 53 کرشی اڑان ہوائی اڈوں میں شامل ہوں گے

Posted On: 01 JUL 2022 8:34PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت، حکومت ہند  نے صنعت و تجارتی تنظیموں کی ہندوستانی فیڈریشن ( فکی) کے اشتراک سے کرشی اڑان 2.0 کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ  فریقوں کی ایک ورکشاپ کا اہتما م کیا۔ اس کانفرنس میں ایئر کارگو سیکٹر کے ماہرین نے یکجا ہو کر کرشی اڑان کے فائدوں پر بات کی اور کس طرح گھریلو ایئر کارگو پلئرز تال میل کے ساتھ کام کرکے پوری ویلیو چین کی بلا رکاوٹ ترسیل انجام دے سکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XJS9.jpg

ورکشاپ کی سربراہی جناب راجیو بنسل، سکریٹری،  ایم او سی اے نے کی اور ایم او سی اے میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پادھی نے کارروائی چلائی۔ ورکشاپ میں شامل ہونے والوں میں   ایم او سی اے  میں سینئر اقتصادی مشیر جناب پیوش سریواستو، جوائنٹ سکریٹری ایم او ڈی شمال مشرقی خطہ جناب سوربھ اینڈلے، ڈی او این ای آر (ڈونیر) میں جوائنٹ سکریٹری جناب آشو توش ڈے، سی ای او،  اے اے آئی سی ایل اے ایس جناب اجے کمار کے علاوہ ایم او سی اے، اے اے آئی سی ایل اے ایس، فکی، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو، ماہی گیری محکمے کے اعلیٰ افسران اور ملک بھر سے 26 ہوائی اڈوں کے ڈائرکٹر صاحبان اور انڈین ایئر کارگو  کے دیگر فریق شامل تھے۔

کرشی اڑان پر ورکشاپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب راجیو بنسل نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ با معنی تبادلۂ خیال اور نئے خیالات کےلئے  بھرپور سیشن کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ کووڈ-19 عالمی وبا ء کے 2 برسوں میں اس بات کا گہرائی سے احساس کیا گیا کہ کارگو ایئر لائنز کے پائیدار امکانات میں زبردست رول ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم (وزارت تجارت و صنعت) زراعت کے محکمے اور ریاستی سرکار کے ساتھ مل کر بعض اہم پروجیکٹوں پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

محترمہ اوشاپادھی نے کرشی اڑان 2.0 پر ایک خاکہ پیش کیا اور زرعی صنعت کی حصولیابیوں، امکانات اور اثرات پر روشنی ڈالی اور کرشی اڑان کے مستقبل کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ یہ بھی مطلع کیا  گیا کہ پانچ نئے ہوائی اڈے بیلگاوی، جھار سو گُڑا، جبل پور، دربھنگہ اور بھوپال موجودہ 53 کرشی اڑان ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XFRL.jpg

ہندوستان میں دیسی اور غیر ملکی کارگو پر ایک اور پریزنٹیشن جناب اجے کمار نے پیش کی۔ پریزنٹیشن کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا، جس میں مختلف صنعتی فریقوں نے ا س بارے میں اپنی رائے اور صلاح دی کہ کس طرح سے زرعی اور جلد خراب ہو جانے والی اشیاء  کی نقل و حمل کو بہتر اور بر وقت بنایا جا سکتا ہے۔

 

کرشی اڑان اسکیم 1.0 اگست 2020 میں بین الاقوامی اور قومی راستوں پر شروع کی گئی تھی تاکہ کسان زرعی اشیاء کی ترسیل کر سکیں۔ اس اسکیم کو مزید بہتر بنا کر کرشی اڑان 2.0 کا 27 ستمبر 2021 کو اعلان کیا گیا تھا۔ اس میں پہاڑی علاقوں، شمال مشرقی علاقوں اور قبائلی علاقوں سے جلدی خراب  ہوجانے والی اشیاء کی نقل و حمل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1839049) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi