کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ڈی بی ٹی کے ذریعہ کھاد کی سبسڈی کی ادائیگی
Posted On:
01 APR 2022 3:30PM by PIB Delhi
کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کھاد کے محکمے نے یکم مارچ 2018 تک تمام ریاستوں/اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فائدے کی براہ راست منتقلی کے نظام کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔کھاد کے ڈی بی ٹی نظام کے تحت، ہر خوردہ دکان پر نصب پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) یعنی فروخت کی جگہ پرڈیوائسز کے ذریعہ کھاد کمپنیوں کو کسانوں کو کی گئی حقیقی فروخت کی بنیاد پر خریدار وں کومختلف کھاد کے درجات پر 100فیصد سبسڈی جاری کی جاتی ہے۔
نیتی آیوگ کی مقرر کردہ ایجنسی ’ایم / ایس ،مائیکرو سیو‘ کے ذریعہ دو بڑے اور آزادتخمینے سے متعلق مطالعات کا انعقاد کیا گیا۔ مائیکرو سیو کے ذریعہ کی گئی جائزہ سے متعلق خصوصیات حسب ذیل ہیں:
- ڈی بی ٹی سسٹم کے نفاذ نے کھاد کی تقسیم کو ہموار کیا ہے۔ تمام اضلاع میں خوردہ فروشوں اور کسانوں نے نیم کی کوٹنگ کی وجہ سے یوریا کی کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔
- ایم ایف ایم ایس آئی ڈی کے ذریعہ ٹریکنگ کو بہتر بنایا گیا ہے یعنی فرٹیلائزر کمپنیوں کے پاس سبسڈی کی ادائیگیوں میں تاخیر سے بچنے کے لیے ایم ایف ایم ایس سسٹم پر ناقابل رسائی خوردہ فروش اور کوآپریٹو ڈپو موجود ہیں۔
- خوردہ فروشوں کے ذریعہ اوور چارجنگ میں کمی آئی ہے کیونکہ کسانوں کی طرف سے کھاد کی ہر خریداری کو پی او ایس مشینوں کے ذریعہ تیار کردہ رسید سے تعاون حاصل ہوا ہے جس میں کسانوں کی طرف سے ادا کی گئی ایم آر پی اور کسانوں کی طرف سے خریدی گئی کھاد کی مقدار پر حکومت کی طرف سے ادا کی جانے والی سبسڈی کے اجزاء دونوں کی تفصیلات موجود ہیں۔
- مثال کے طور پر نیپال اور بنگلہ دیش سے کشن گنج تک سرحد پار فروخت میں بھی کمی آئی ہے۔
- متعلقہ فریقوں کے لئے رپورٹس https://www.fert.nic.in اور www.urvarak.nic.in پر پبلیکیشنز اور رپورٹس ٹیب کے تحت دستیاب ہیں۔
گزشتہ دو سالوں کے دوران ڈی بی ٹی کے تحت خریداروں کی تعداد درج ذیل ہے:-
سال کے لحاظ سے خریدی گئی سبھی فرٹیلائزراشیاء کی تعداد
|
نمبر شمار
|
سال
|
خریدار کے آدھار کی تعداد
|
1.
|
مالی سال 2020-21
|
4,54,87,885
|
2.
|
مالی سال 2021-22 (تک 28.03.2022)
|
6,69,80,127
|
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.7204
(Release ID: 1839046)
Visitor Counter : 146