کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

اداروں کی کارکردگی کا جائزہ

Posted On: 01 APR 2022 3:40PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگوانت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ  وزارت تمام اداروں کی کارکردگی کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لیتی ہے۔ ایس اے آر پی۔ سی آپی پی ای ٹی کا آر اینڈ ڈی ونگ: ایل اے آر پی ایم ، بھونیشور زرعی ایپلی کیشنز کے لیے بایوڈیگریڈیبل ملچنگ فلمیں تیار کر رہا ہے۔ فلموں میں پودوں کی نشوونما کو فروغ دینے کے لیے کھادوں کی پائیدار  اجراء کی صلاحیت ہوتی ہے۔ مزید برآں، لیبارٹری نے آئی سی اے آر۔ سی آئی آر سی او ٹی ، ممبئی کے ساتھ  مفاہمتی  عرضداشت  پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت نینو سلفر/زیڈ این او پر مبنی کھادوں کو بائیو پولیمرک سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ پودوں کی شرح نمو اور کاشتکاری سے پیداوار میں اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

 

انسٹی ٹیوٹ آف پیسٹی سائیڈ فارمولیشن ٹیکنالوجی (آئی پی ایف ٹی)، گروگرام،  جوکیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت، حکومت  ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ ہندوستان میں  صارف اور ماحول دوست کیڑے مار ادویات کی نئی نسل کی تشکیل کی ترقی میں مصروف ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے پاس جدید ترین لیبارٹریز ہیں جنہیں این اے بی ایل  کی طرف سے کیڑے مار ادویات (ٹیکنیکل اور فارمولیشنز)، مختلف غذائی اشیاء میں کیڑے مار ادویات کی باقیات اور سی ڈبلیو سی  سے متعلقہ کیمیکلز کی جانچ کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ محکمہ کھاد، کیمیکل اور کھاد کی وزارت اور فزیو کیمیکل پیرامیٹرز کے لیے نینو فرٹیلائزرز سمیت دیگر کھادوں کے فراہم کردہ راک فاسفیٹ کے نمونوں کی جانچ میں بھی مصروف ہے۔

 

اب تک، باڑمیر (راجستھان)، بھاو نگر (گجرات)، بیدر (کرناٹک) اور تھوٹوکوڈی (تمل ناڈو) میں 04 نئے سی آئی پی ای ٹی مراکز انتظامی وزارت کی منظوری سے قائم کیے جانے کی تجویز ہے اور اس منصوبے کی لاگت  حکومت ہندوستان اور متعلقہ ریاستی حکومتوں  کے درمیان  50:50  حصہ داری کی بنیاد پر  برداشت کی جائے گی۔

 

وزارت نے موہالی (پنجاب) احمد آباد (گجرات)، حاجی پور (بہار)، حیدرآباد (تلنگانہ)، گوہاٹی (آسام)، کولکاتہ (مغربی بنگال) اور رائے بریلی(اترپردیش )  میں سات قومی انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ(این آئی پی ای آر) قائم کیے ہیں۔تاکہ  ہندوستان میں فارماسیوٹیکل تعلیم اور تحقیق میں معیار اور عمدگی کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ قومی اہمیت کے ادارے ہیں، جو ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ فارماسیوٹیکل اور طبی آلات کے شعبے میں مختلف تخصصات میں اعلیٰ تحقیق بھی کررہے ہیں۔

*************

 

ش ح۔ ج ق۔ ر‍‌ض

U. No.7200

 



(Release ID: 1839044) Visitor Counter : 82


Read this release in: English