شہری ہوابازی کی وزارت

اے اے آئی نے علی گڑھ ، اعظم گڑھ ، چترکوٹ ، میر پور، شراوستی ہوائی اڈوں کے کام کاج اور بندوبست کے لیے اتر پردیش سرکار کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 01 JUL 2022 8:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم جولائی ، 2022/  بھارت کی ہوائی اڈوں کی اتھارٹی اے اے آئی نے آج اتر پردیش سرکار کی ملکیت والے 5 ہوائی اڈوں کے کام کاج اور بندوبست کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ 30 سال کے لیے کیا گیا ہے ۔ یہ ہوائی اڈے ہیں علی گڑھ، اعظم گڑھ، چتر کوٹ، میر پور اور شراوستی۔

اس معاہدے پر دستخط جناب این وی سبرایوڈو ، ای ڈی (ایس آئی یو) نے اے اے آئی کی طرف سے اور شری  کمار ہرش  خصوصی سکریٹری ، شہری ہوا بازی کا محکمہ ، اتر پردیش سرکار ریاستی سرکار کی طرف سے دستخط کیے۔ اس موقعے پر اتر پردیش کےوزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔ مفاہمت نامے کا لین دین جناب سنجیو کمار چیئرمین اے اے آئی اور جناب ایس پی گوپال ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اتر پردیش ، جناب ڈی ایس مشرا، چیف سکریٹری اتر پردیش، جناب اے کے پاٹھک ، ممبر پلاننگ اے اے آئی بھی موجود تھے۔

معاہدے کے مطابق اے اے آئی ہوائی اڈوں پر کام کاج دیکھے گی اور بندوبست کرے گی۔ نیز سبھی طرح کی خدمات فراہم کرے گی۔ کمیونکیشن  نیویگیشن  سرویلینس / ایئر ٹریفک مینجمنٹ خدمات اے اے آئی کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔ اس کے لیے ریاستی سرکار ایک الگ معاہدہ کرے گی۔

معاہدے کے مطابق یو پی سرکار کمرشیئل کام کاج کے لیے ہوائی اڈوں کو تیار کرنے کے لیے ابتدائی کام مکمل کرے گی اور تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو منظوری کے بعد اے اے آئی کو فراہم کرے گی۔

ایسا پہلی بار ہے کہ اے اے آئی ریاستی حکومت کی ملکیت والے ہوائی اڈوں کے کا م کاج کے لیے ریاستی سرکار کے ساتھ کوئی او اینڈ ایم معاہدے کر رہی ہے۔  اے اے آئی  ہوائی اڈے پر کام کاج کی سب سے بڑی اتھارٹی ہونے کے ناطے پورے ملک میں فضائی کنکٹویٹی فراہم  کر رہی ہے۔

*************

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

03.07.2022

U - 7178



(Release ID: 1839002) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi