جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم سی جی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت دریائے جمناکے کالندی کنج گھاٹ پر 75 پودے لگا کر امرت واٹیکا بنایا

Posted On: 02 JUL 2022 6:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 02 جولائی      قومی مشن برائے صاف گنگا(این ایم سی جی) کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آج 2 جولائی کو دہلی میں دریائے جمناکے کالندی کنج گھاٹ پر آج نمامی گنگا امرت واٹیکا بنائی گئی جس کے دوران دہلی جل بورڈ ، مختلف غیر سرکاری اداروں اور اور متعلقہ تنظیموں کے اشتراک سےقومی مشن برائے صاف گنگا  کے ذریعہ  75 پودے لگانے کے ساتھ’جمنا گھاٹ پرشجری کاری‘ کے زیر اہتمام شجر کاری کی سرگرمیاں  انجام دی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014C8O.jpg

 این ایم سی جی کےڈائریکٹر جنرل جناب جی اشوک کمار، این ایم سی جی کے  ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ٹیکنکل) جناب ڈی پی متھوریہ، این ایم سی جی ، دہلی جل بورڈ کے عہدیداروں، رضاکاروں، اسکول کے بچوں اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔ رنگ سارتھی سے وبستہ نوجوانوں کے متحرک گروپ نے ماحولیات اور دریاؤں کے موضوع پر ایک نکڑ ناٹک بھی پیش کیا۔ آدرش گیان واٹیکا کے اسکولی بچوں نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا۔ انہیں اپنے والدین کو گھر میں سنگل یوز پلاسٹک کا  استعمال نہ کرنے پر راضی کرنے کے لیے سوت کے تھیلے دیئے گئے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، این ایم سی جی کےڈائریکٹر جنرل نے سامعین کو’’ ارتھ گنگا‘‘ کے تصور کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد نمامی گنگا کے ذریعہ  شروع کیے گئے منصوبوں کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک وسیلہ کے طور پر ندی اور لوگوں کے مابین  رابطہ قائم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QKMY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DF6R.jpg

انہوں نے کہا کہ دریائے گنگا کی معاون ندیوں خصوصاً جمنا کی صفائی نمامی گنگا پروگرام کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونیشن ستون پر 318 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی حال ہی میں شروع کیا جا چکا ہے جبکہ این ایم سی جی کے ذریعہ فنڈ سے جمنا پر 3 دیگر اہم ایس ٹی پی ہیں، جنہیں دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اس میں رٹھالا، کونڈلی اور اوکھلا شامل ہیں۔ انہوں نےمزید  کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد دریائے جمنا کے پانی کے معیار میں کافی بہتری آئے گی کیونکہ 1385 ایم ایل ڈی گندا پانی دریا میں جانا بند ہو جائے گا۔ انہوں نے شرکاء کو اس جمنا کی صفائی مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دی جواب  زور پکڑ رہی ہے۔ دہلی میں دریائے جمنا پر صفائی مہم این ایم سی جی کے ذریعہ ہر مہینے کے چوتھے ہفتہ کو منعقد کی جانے والی ایک باقاعدہ سرگرمی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7165

 


(Release ID: 1838901) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi