ریلوے کی وزارت
آر پی ایف نے آزادی کا امرت مہوتسو منایا
ملک بھر کی 75 مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل ریلیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا
مجاہدین آزادی یا ان کے کنبے کے ارکا ن کے تئیں اظہار تشکر کے لیے کہ انہوں نے جدوجہد آزادی میں تعاون دیا ان کا خیرمقدم کر رہی ہے
Posted On:
02 JUL 2022 5:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02 جولائی ، 2022/ بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر منائے جانےوالے آزادی کا امرت مہوتسو میں بھارت کے مجاہدین آزادی کی عزت افزائی اور ان کی داستان کا جشن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کےلوگ بھارت کے لافانی جذبے اور ایک تابناک مستقبل کے لیے اس جشن میں شرکت کر رہے ہیں۔ آر پی ایف بھی اس موقعے پر ایک مہم چلا رہی ہے جو یکم جون سے شروع ہوئی ہے اور 14 اگست (75 دن) میں ختم ہوگی۔
آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریب کے حصے کےطور پر آر پی ایف عملے کی طرف سے ملک بھر کی 75 مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل ریلیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ یہ ریلی 16 جگہوں پر اپنے علاقائی صدر دفتروں کی جانب روانہ ہوں گی اور یہاں سے بھارت کی تحریک آزادی سے متعلق چار علامتی جگہوں کی طرف جائیں گی جو اس طرح ہیں، شمال میں ؛ امرتسر کے جلیاں والا باگ، مشرق میں چمپارن کے مقام پر ؛ بھیتی ہروا آشرم ، جنوب میں حیدرآباد میں حسین ساگر جھیل اور مغرب میں احمد آباد میں سابرمتی آشرم ، اس کے بعد یہ موٹر سائیکل ریلی ان جگہوں سے روانہ ہوکر دلی پہنچے گی جہاں یہ اختتام پذیر ہو جائے گی۔
آر پی ایف ملک بھر میں مجاہدین آزادی یا ان کے کنبے کے ارکا ن کے تئیں اظہار تشکر کے لیے کہ انہوں نے جدوجہد آزادی میں تعاون دیا ان کا خیرمقدم کررہی ہے۔
آر پی ایف دیگر سلسلے وار تقریبات کا بھی اہتمام کر رہی ہے جو اس طرح ہیں ؛ اتحاد کے لیے دوڑ ، خون کے عطیے کےکیمپ، صفای ستھرائی کی مہم، پودے لگائے جانے کی مہم، بینڈ شو وغیرہ ۔ اس میں آر پی ایف عملہ اور عام لوگ ان تقریبات کے حصے کے طور پر شرکت کر رہےہیں اور یہ پیغام عام کر رہے ہیں کہ سیوا ہی سنکلپ ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 7162
(Release ID: 1838864)
Visitor Counter : 220