وزارت دفاع
آئی این ایس کوچی نے مصر کے سفاگا کا دورہ کیا
Posted On:
01 JUL 2022 8:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم جولائی ، 2022/ آی این ایس کوچی نے جو بحیرۂ قلزم میں تعینات مشن ہے مصر کی سفاگا بندرگاہ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ 28 سے 30 جون 2022 کے درمیان کیا گیا۔
بحری جہاز کے دوراے میں ریئر ایڈمیرل سمیر سکسینہ ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ مغربی بیڑا میں کیپٹن ہیمداری بوس، کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس کوچی میں ریئر ایڈمیرل محمد نبیل ابراہیم احمد سے ملاقات کی جو سفاگا بحری ٹھکانے کے بیس کمانڈر ہیں۔ انہوں نے آئی این ایس کوچی میں ریئر ایڈمیرل سمیر سکسینہ سے بھی ملاقات کی۔
بھارتی بحریہ اور مصر کی بحریہ کے عملے کے درمیان سرگرمیوں میں بحیرۂ قلزم کے بحری ٹھکانے پر ایک دوستانہ فٹبال میچ بھی شامل ہے۔ جہاں ریئر ایڈمیرل محمد نبیل ابراہیم احمد مہمان خصوصی تھے۔ دونوں بحریاؤں کے عملے نے جہاز کا دورہ کیا۔
30 جون ، 2022 کو سفاگا سے رخصت ہوتے ہوئے آئی این ایس کوچی نے بحری شراکت داری کی مشق میں حصہ لیا۔ ان مشقوں میں مصر کے بحری جہاز ای این ایس الزبیر اور ای این ایس ابو عبادہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 7146
(Release ID: 1838755)
Visitor Counter : 176