وزارت دفاع

ایئر مارشل اے پی سنگھ نے اے او سی-ان-سی سنٹرل ایئر کمانڈ کا  عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUL 2022 5:22PM by PIB Delhi

ایئر مارشل اے پی سنگھ نے یکم  جولائی 2022 کو ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف (اے او سی۔ ان ۔ سی) سنٹرل ایئر کمانڈ (سی اے سی) کا عہدہ سنبھالا۔

ایئر مارشل کو 21 دسمبر 1984 کو  بھارتی فضائیہ کی فائٹر اسٹریم  میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور ایک تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہن ، ان  کے پاس 4900 گھنٹے سے زیادہ کا فلائنگ کا تجربہ ہے۔

اپنی آپریشنل مدت کار میں وہ ایک مگ۔  27 اسکواڈرن کے فلائٹ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر اور ایک ایئر بیس کی ایئر آفیسر کمانڈنگ رہے ہیں۔ ایک ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر  انہوں نے ’ایئر کرافٹ اینڈ سسٹم ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ‘ میں مختلف عہدوں اورحیثیتوں کے ساتھ خدمات انجام دیں ہیں۔ انہوں نے ماسکو، روس میں مگ ۔ 29 اپ گریڈ پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی قیادت کی۔ وہ’نیشنل فلائٹ ٹیسٹ سینٹر‘ میں ایل سی اے پروجیکٹ ڈائریکٹر (فلائٹ ٹیسٹ) اور ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ میں ایئر ڈیفنس کمانڈر  رہے ہیں۔ موجودہ عہدے پر تقرر سے قبل  وہ ایسٹرن ایئر کمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے۔

ایئر مارشل اے پی سنگھ کو ان کی نمایاں خدمات کے لیے  کو 26 جنوری 2019 کو صدر جمہوریہ ہند نے اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا۔

عہدہ سنبھالنے پر، اے او سی۔ ان ۔ سی کو ایک رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے سی اے سی وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے  بہادر ایئر واریئرز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7140

                          



(Release ID: 1838678) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi