اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور برآمدات
Posted On:
06 APR 2022 7:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،6اپریل،2022
حکومت نے اسٹیل کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور برآمدات کو بڑھانے کےلئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں
اسٹیل کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور برآمدات پر اثرانداز ہونے والی پالیسیوں کی نوٹیفکیشن :-
- نیشنل اسٹیل پالیسی 2017، جس میں اسٹیل اور اعلیٰ درجے کے آٹوموٹیو اسٹیل، الیکٹریکل اسٹیل، اسپیشل اسٹیل اور اسٹریٹجک ایپلی کیشنز کے لیے مرکب دھاتوں کی تمام طلب کو مقامی طور پر پورا کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔
- گھریلو طور پر تیار شدہ آئرن اینڈ اسٹیل منصوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی ) پالیسی ،بھارت میں تیار کردہ اسٹیل کی خریداری کو فروغ دینے کے لیے۔
- مسابقتی قیمتوں پر اسٹیل تیار کرنے کےلئے گھریلو سطح پر تیار شدہ اسکریپ کے فروغ کےلئے اسٹیل اسکریپ ری سائکلنگ پالیسی ۔
- سرمایہ کاری اور درآمدی متبادل کے لیے درآمدات کے درجات کے بارے میں پیشگی معلومات پھیلانے کے ذریعے پیداوار کو بڑھانے کے لیے اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (ایس آئی ایم ایس)۔
- پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی ) اسکیم اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے ₹ 6,322 کروڑ کی لاگت کے ساتھ ملکی استعمال اور برآمد کے لیے ملک کے اندر خصوصی اسٹیل کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرکے۔
- اسٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارت میں پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل کا قیام۔
- 'میک ان انڈیا' پہل اور پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان، ممکنہ صارفین کے ساتھ مزید مشغولیت کے ساتھ، بشمول ریلوے، دفاع، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ، شہری ہوا بازی، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، زراعت اور دیہی ترقی کے شعبوں سے اسٹیل کا استعمال، اسٹیل کی مجموعی مانگ اور ملک میں اسٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری۔
- بھارت کے اسٹیل شعبہ کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے اسٹیل کی مصنوعات پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں ایڈجسٹمنٹ اور تجارتی علاج کے اقدامات جیسے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی (اے ڈی ڈی )، بعض خام مال اور اسٹیل کی مصنوعات پر کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی (سی وی ڈی )۔
- کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے ، گھریلو صنعت کی صلاحیت پیدا کرنے میں مدد کرنے، برابری کا میدان فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے دیگر اقدامات، مارکیٹ ایکسیس انیشیٹوز (ایم اے آئی )، اسٹارٹ اپ انڈیا پہل وغیرہ۔
یہ معلومات اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*************
ش ح ۔ا م۔
U. No.7123
(Release ID: 1838502)
Visitor Counter : 130